مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:29 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 983، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 153 پر ہے۔

قُلۡ أَمَرَ رَبِّي بِٱلۡقِسۡطِۖ وَأَقِيمُواْ وُجُوهَكُمۡ عِندَ كُلِّ مَسۡجِدٖ وَٱدۡعُوهُ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَۚ كَمَا بَدَأَكُمۡ تَعُودُونَ

آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا1 اور یہ کہ تم ہر سجده کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو2 اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طور پر کرو کہ اس عبادت کو خالص اللہ ہی کے واسطے رکھو۔ تم کو اللہ نے جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوباره پیدا ہوگے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 انصاف سے مراد یہاں بعض کے نزدیک ”لا إِلَهَ إِلا اللهُ“ یعنی توحید ہے۔
  2. 2 امام شوکانی نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ”اپنی نمازوں میں اپنا رخ قبلے کی طرف کرلو، چاہے تم کسی بھی مسجد میں ہو“ اور امام ابن کثیر نے اس سے استقامت بمعنی متابعت رسول مراد لی ہے اور اگلے جملے سے اخلاص للہ اور کہا ہے کہ ہر عمل کی مقبولیت کے لئے ضروری ہے کہ وہ شریعت کے مطابق ہو اور دوسرے خالص رضائے الٰہی کے لئے ہو۔ آیت میں ان باتوں کی تاکید کی گئی ہے۔

7:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:29

Al-Mukhtasar

29- اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: بے شک اللہ تعالیٰ نے عدل کا حکم دیا ہے۔ وہ بے حیائی اور برے کاموں کا حکم نہیں دیتا۔ اس نے حکم دیا ہے کہ ہر قسم کی عبادت خالص اللہ کے لیے کرو، بالخصوص مساجد میں اخلاص کا زیادہ خیال رکھو۔ خالص اسی کی اطاعت کرتے ہوئے اس اکیلے ہی کو پکارو۔ جس طرح اس نے پہلی دفعہ تمھیں عدم سے وجود بخشا، اسی طرح وہ تمھیں دوبارہ زندہ کرے گا۔ جس طرح وہ تمھیں ابتدائی طور پر پیدا کرنے پر قادر ہے، اسی طرح دوبارہ پیدا کرنے اور اٹھانے پر بھی قادر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
153
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
153
نسخ مصحف (612 صفحات)
154
آیت 7:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 153 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 153 · نسخ مصحف (612 صفحات): 154.

آیت 7:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 7:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:29: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 983 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play