سورۃ الاعراف 7:35 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 989، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 154 پر ہے۔
يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ إِمَّا يَأۡتِيَنَّكُمۡ رُسُلٞ مِّنكُمۡ يَقُصُّونَ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِي فَمَنِ ٱتَّقَىٰ وَأَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ
اے اوﻻد آدم! اگر تمہارے پاس پیغمبر آئیں جو تم ہی میں سے ہوں جو میرے احکام تم سے بیان کریں تو جو شخص تقویٰ اختیار کرے اور درستی کرے سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وه غمگین ہوں گے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ان اہل ایمان کا حسن انجام بیان کیا گیا ہے جو تقویٰ اور عمل صالح سے آراستہ ہوں گے۔ قرآن نے ایمان کے ساتھ، اکثر جگہ، عمل صالح کا ذکر ضرور کیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عنداللہ ایمان وہی معتبر ہے جس کے ساتھ عمل بھی ہوگا۔
7:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:35
Al-Mukhtasar
35- اے آدم کی اولاد! جب تمھارے پاس میرے رسول آئیں جو تمھاری قوم سے ہوں اور تم پر میری ان کتابوں کی تلاوت کریں جو میں نے ان پر اتاری ہیں تو ان کی اطاعت کرنا اور جو شریعت وہ لائیں، اس میں ان کی پیروی کرنا، چنانچہ جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈریں، اس طرح کہ اس کے حکموں کو مانیں اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہیں اور اپنے اعمال کی اصلاح کریں، انھیں قیامت کے دن کوئی خوف نہ ہوگا اور دنیا کی جو لذت و سرور ان سے رہ گیا، اس پر کوئی غم نہ ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 154
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 154
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 155
آیت 7:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 154 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 154 · نسخ مصحف (612 صفحات): 155.
آیت 7:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 7:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:35: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 989 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔