مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:49 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1003، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 156 پر ہے۔

أَهَٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ أَقۡسَمۡتُمۡ لَا يَنَالُهُمُ ٱللَّهُ بِرَحۡمَةٍۚ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمۡ وَلَآ أَنتُمۡ تَحۡزَنُونَ

کیا یہ وہی ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ان پر1 رحمت نہ کرے گا، ان کو یوں حکم ہوگا کہ جاؤ جنت میں تم پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم مغموم ہوگے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس سے مراد وہ اہل ایمان ہیں جو دنیا میں غریب و مسکین اور مفلس و نادار قسم کے تھے جن کا استہزا مذکورہ متکبرین اڑایا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر یہ اللہ کے محبوب ہوتے تو ان کا دنیا میں یہ حال ہوتا؟ پھر مزید جسارت کرتے ہوئے دعویٰ کرتے کہ قیامت والے دن بھی اللہ کی رحمت ہم پر ہوگی (جس طرح دنیا میں ہورہی ہے) نہ کہ ان پر۔ بعض نے اس کا قائل اصحاب الاعراف کو بتلایا ہے اور بعض کہتے ہیں جب اصحاب الاعراف جہنمیوں کو یہ کہیں گے تمہارا جتھہ اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا تو اس وقت اللہ کی طرف سے جنتیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جائے گا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھاتے تھے کہ ان پر اللہ کی رحمت نہیں ہوگی۔( تفسیر ابن کثیر)

7:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:49

Al-Mukhtasar

49- اللہ تعالیٰ کافروں کی سرزنش اور مذمت کرتے ہوئے فرمائے گا: کیا یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اللہ ان پر اپنی رحمت نہیں کرے گا؟! اور اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان سے فرمائے گا: اے مومنو! تم جنت میں داخل ہو جاؤ۔ تمھیں مستقبل کا کوئی خوف ہوگا نہ دنیا کے اس حصے پر کوئی غم ہوگا جو تم سے رہ گیا، کیونکہ تم ہمیشہ رہنے والی نعمتوں میں آگئے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
156
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
156
نسخ مصحف (612 صفحات)
157
آیت 7:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 156 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 156 · نسخ مصحف (612 صفحات): 157.

آیت 7:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 7:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:49: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,003 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play