مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:6 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 960، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 151 پر ہے۔

فَلَنَسۡـَٔلَنَّ ٱلَّذِينَ أُرۡسِلَ إِلَيۡهِمۡ وَلَنَسۡـَٔلَنَّ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ہم پیغمبروں سے ضرور پوچھیں گے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 امتوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ تمہارے پاس پیغمبر آئے تھے؟ انہوں نے تمہیں ہمارا پیغام پہنچایا تھا؟ وہاں وہ جواب دیں گے کہ ہاں! یااللہ تیرے پیغمبر تو یقیناً ہمارے پاس آئے تھے لیکن ہماری ہی قسمت پھوٹی تھی کہ ہم نے ان کی پروا نہیں کی اور پیغمبروں سے پوچھا جائے گا کہ تم نے ہمارا پیغام اپنی امتوں کو پہنچایا تھا؟ اور انہوں نے اس کے مقابلے میں کیا رویّہ اختیار کیا؟ پیغمبر اس سوال کا جواب دیں گے۔ جس کی تفصیل قرآن مجید کے مختلف مقامات پر موجود ہے۔

7:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:6 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:6

Al-Mukhtasar

6- ہم روزِ قیامت ان امتوں سے ضرور پوچھیں گے جن کی طرف ہم نے رسول بھیجے کہ انھوں نے رسولوں کو کیاجواب دیا تھا؟ اور رسولوں سے بھی ضرور پوچھیں گے کہ انھیں جو پیغام پہنچانے کا حکم دیا گیا تھا، وہ پہنچایا تھا یا نہیں اور ان کی امتوں نے انھیں کیا جواب دیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
6
مدینہ مصحف (604 صفحات)
151
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
151
نسخ مصحف (612 صفحات)
152
آیت 7:6 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:6 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:6 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 151 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 151 · نسخ مصحف (612 صفحات): 152.

آیت 7:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 6.

آیت 7:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:6: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 960 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:6 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play