سورۃ الاعراف 7:65 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1019، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 158 پر ہے۔
۞ وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمۡ هُودٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ
اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو بھیجا1 ۔ انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، سو کیا تم نہیں ڈرتے
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ قوم عاد، عاد اولیٰ ہے جن کی رہائش یمن میں ریتلے پہاڑوں میں تھی اور اپنی قوت و طاقت میں بےمثال تھی ۔ ان کی طرف حضرت ہود (عليه السلام)، جو اسی قوم کے ایک فرد تھے، نبی بن کر آئے۔
7:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:65
Al-Mukhtasar
65- ہم نے قومِ عاد کی طرف انھی میں سے ایک رسول بھیجا اور وہ تھے ہود علیہ السلام ۔ انھوں نے کہا: اے میری قوم! اکیلے اللہ کی عبادت کرو جس کے سوا تمھارا کوئی معبود برحق نہیں۔ کیا تم اس کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرتے نہیں تاکہ تم اس کے عذاب سے بچ سکو؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 158
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 158
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 159
آیت 7:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 158 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 158 · نسخ مصحف (612 صفحات): 159.
آیت 7:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 7:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:65: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,019 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔