مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:69 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 69 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1023، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 159 پر ہے۔

أَوَعَجِبۡتُمۡ أَن جَآءَكُمۡ ذِكۡرٞ مِّن رَّبِّكُمۡ عَلَىٰ رَجُلٖ مِّنكُمۡ لِيُنذِرَكُمۡۚ وَٱذۡكُرُوٓاْ إِذۡ جَعَلَكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۢ بَعۡدِ قَوۡمِ نُوحٖ وَزَادَكُمۡ فِي ٱلۡخَلۡقِ بَصۜۡطَةٗۖ فَٱذۡكُرُوٓاْ ءَالَآءَ ٱللَّهِ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ

اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت، جو تمہاری ہی جنس کاہے کوئی نصیحت کی بات آگئی تاکہ وه شخص تم کو ڈرائے اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ نے تم کو قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تم کو پھیلاؤ زیاده دیا1 ، سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کو فلاح ہو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے ان کی بابت فرمایا «لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلادِ» (الفجر: 8) اس جیسی قوت والی قوم پیدا نہیں کی گئی اپنی اسی قوت کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر اس نے کہا «مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً» ہم سے زیادہ طاقت ور کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے بہت زیادہ قوت والا ہے (حمٰ سجدۂ: ١٥ )

7:69 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:69 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:69

Al-Mukhtasar

69- کیا تمھیں اس بات پر حیرت اور تعجب ہوتا ہے کہ تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے ڈرانے اور نصیحت کرنے والا ایک ایسا شخص آگیا ہے جو تمھارا ہم جنس ہے، کوئی فرشتہ یا جن نہیں؟! تمھیں تو اللہ کی تعریف کرنی چاہیے اور اس کا شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے تمھیں زمین میں اقتدار دیا اور قومِ نوح کو ان کے کفر کے سبب تباہ کر کے تمھیں ان کا جانشین بنایا۔ اس پر بھی اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمھیں ڈیل ڈول اور قوت و طاقت میں دوسرں پر فوقیت بخشی۔ اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کے وسیع انعامات یاد کرو تاکہ تم اپنے مطلوب (جنت) کے حصول میں کامیاب ہو سکو اور (جہنم کے) خطرات سے نجات پا سکو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
159
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
159
نسخ مصحف (612 صفحات)
160
آیت 7:69 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:69 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:69 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 159 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 159 · نسخ مصحف (612 صفحات): 160.

آیت 7:69 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 7:69 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:69: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:69 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:69 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,023 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:69 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:69 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play