سورۃ الاعراف 7:87 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 87 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1041، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 161 پر ہے۔
وَإِن كَانَ طَآئِفَةٞ مِّنكُمۡ ءَامَنُواْ بِٱلَّذِيٓ أُرۡسِلۡتُ بِهِۦ وَطَآئِفَةٞ لَّمۡ يُؤۡمِنُواْ فَٱصۡبِرُواْ حَتَّىٰ يَحۡكُمَ ٱللَّهُ بَيۡنَنَاۚ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلۡحَٰكِمِينَ
اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر، جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا، ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں ﻻئے ہیں تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وه سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کفر پر صبر کرنے کا حکم نہیں ہے بلکہ اس کے لئے تہدید اور سخت وعید ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ اہل حق کا اہل باطل پر فتح و غلبہ ہی ہوتا ہے ۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا: ”فَتَرَبَّصُوٓاْ إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ“ [التوبة:52].
7:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:87
Al-Mukhtasar
87- اگر ایک گروہ تم میں سے اس تعلیم پر ایمان لے آیا ہے جو میں اپنے رب کی طرف سے لایا ہوں اور دوسرا گروہ اس پر ایمان نہ لایا تو اے جھٹلانے والو! اس فیصلے کا انتظار کرو جو اللہ تعالیٰ تمھارے درمیان کرے گا اور اللہ تعالیٰ سب سے بہتر اور عادلانہ فیصلہ کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 161
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 161
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 162
آیت 7:87 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:87 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:87 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 161 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 161 · نسخ مصحف (612 صفحات): 162.
آیت 7:87 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 7:87 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:87: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:87 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:87 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,041 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:87 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:87 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔