سورۃ البلد 90:2
یہ سورۃ البلد کی 20 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6025، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 594 پر ہے۔
وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اشارہ ہے اس وقت کی طرف جب مکہ فتح ہوا، اس وقت اللہ نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کے لئے اس بلد حرام میں قتال کو حلال فرما دیا تھا جب کہ اس میں لڑائی کی اجازت نہیں ہے چنانچہ حدیث میں ہے، نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا (اس شہر کو اللہ نے اس وقت سے حرمت والا بنایا ہے، جب سے اس نے آسمان وزمین پیدا کیے۔ پس یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی حرمت سے قیامت تک حرام ہے، نہ اس کا درخت کاٹا جائے نہ اس کے کانٹے اکھیڑے جائیں، میرے لئے اسے صرف دن کی ایک ساعت کے لئے حلال کیا گیا تھا اور آج اس کی حرمت پھر اسی طرح لوٹ آئی ہے، جیسے کل تھی ۔۔۔ اگر کوئی یہاں قتال کے لئے دلیل میں میری لڑائی کو پیش کرے تو اس سےکہو کہ اللہ کے رسول کو تو اس کی اجازت اللہ نے دی تھی جب کہ تمہیں یہ اجازت اس نے نہیں دی)۔ ( صحيح بخاري، كتاب العلم ، باب ليبلغ الشاهد منكم الغائب- مسلم، كتاب الحج، باب تحريم مكة ...) اس اعتبار سے معنی ہوں گے وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ فِي الْمُسْتَقْبَلِ یہ جملہ معترضہ ہے۔
90:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 90:2
Al-Mukhtasar
2- اور اے رسول! آپ کے لیے (فتح مکہ کے موقع پر) حلال ہے کہ آپ اس میں جو چاہیں کریں، یعنی جو قتل کا حقدار ہے، اسے قتل کریں اور جو قید و بند کا مستحق ہے، اسے قید کریں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 594
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 600
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 601
آیت 90:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البلد. 114 میں سے سورت نمبر 90 · آیات کی تعداد: 20.
آیت 90:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 90:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 594 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 600 · نسخ مصحف (612 صفحات): 601.
آیت 90:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 90:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 90:2: حروف کی تعداد 15، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 90:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 90:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,025 ہے۔
سورۃ البلد میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البلد: آیات کی تعداد 20۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 90 پر ہے۔
سورۃ البلد مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البلد مکی ہے۔
کیا آیت 90:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 90:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البلد کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 20 آیات اور 82 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔