مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:17 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 24، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 4 پر ہے۔

مَثَلُهُمۡ كَمَثَلِ ٱلَّذِي ٱسۡتَوۡقَدَ نَارٗا فَلَمَّآ أَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَهُۥ ذَهَبَ ٱللَّهُ بِنُورِهِمۡ وَتَرَكَهُمۡ فِي ظُلُمَٰتٖ لَّا يُبۡصِرُونَ

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی، پس آس پاس کی چیزیں روشنی میں آئی ہی تھیں کہ اللہ ان کے نور کو لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا، جو نہیں دیکھتے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت عبداللہ بن مسعود (رضي الله عنه) اور دیگر صحابہ (رضي الله عنهم) نے اس کا مطلب یہ بیان فرمایا ہے: کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) جب مدینہ تشریف لائے تو کچھ لوگ مسلمان ہوگئے، لیکن پھر جلد ہی منافق ہوگئے۔ ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اندھیرے میں تھا، اس نے روشنی جلائی جس سے اس کا ماحول روشن ہوگیا اور مفید اور نقصان دہ چیزیں اس پر واضح ہوگئیں، دفعتاً وہ روشنی بجھ گئی، اور وہ حسب سابق تاریکیوں میں گھر گیا۔ یہی حال منافقین کا تھا۔ پہلے وہ شرک کی تاریکی میں تھے، مسلمان ہوئے تو روشنی میں آگئے۔ حلال وحرام اور خیروشر کو پہچان گئے، پھر وہ دوبارہ کفرونفاق کی طرف لوٹ گئے تو ساری روشنی جاتی رہی۔ (فتح القدیر)

2:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:17

Al-Mukhtasar

17- اللہ تعالیٰ نے ان منافقین کی دو مثالیں بیان کی ہیں: ایک آگ کی اور دوسری پانی کی۔ آگ کے ساتھ ان کی مثال اس آدمی سے دی گئی ہے جس نے روشنی حاصل کرنے کے لیے آگ جلائی۔ جب اس کا الاؤ روشن ہو گیا اور اس نے سمجھا کہ اب وہ اس کی روشنی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے تو وہ آگ بجھ گئی۔ روشنی ختم ہو گئی لیکن اس کی حرارت باقی رہی۔ اب آگ جلانے والا اور اس کے ساتھی خوفناک اندھیروں میں ہیں۔ انھیں کچھ نظر نہیں آتا حتی کہ راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
4
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
4
نسخ مصحف (612 صفحات)
5
آیت 2:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 4 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 4 · نسخ مصحف (612 صفحات): 5.

آیت 2:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 2:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:17: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 24 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play