سورۃ البقرہ 2:179 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 179 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 186، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 27 پر ہے۔
وَلَكُمۡ فِي ٱلۡقِصَاصِ حَيَوٰةٞ يَٰٓأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ
عقلمندو! قصاص میں تمہارے لئے زندگی ہے اس باعﺚ تم (قتل ناحق سے) رکو گے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب قاتل کو یہ خوف ہوگا کہ میں بھی قصاص میں قتل کردیا جاؤں گا تو پھر اسے کسی کو قتل کرنے کی جراءت نہیں ہوگی اور جس معاشرے میں یہ قانون قصاص نافذ ہوجاتا ہے، وہاں یہ خوف معاشرے کو قتل وخونریزی سے محفوظ رکھتا ہے، جس سے معاشرے میں نہایت امن اور سکون رہتا ہے، اس کا مشاہدہ آج بھی سعودی معاشرے میں کیا جاسکتا ہے جہاں اسلامی حدود کے نفاذ کی یہ برکات الحمدللہ موجود ہیں۔ کاش دوسرے اسلامی ممالک بھی اسلامی حدود کا نفاذ کرکے اپنے عوام کو یہ پرسکون زندگی مہیا کرسکیں۔
2:179 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:179
Al-Mukhtasar
179- اس قصاص میں جسے اللہ نے مشروع قرار دیا ہے، تمھارے لیے زندگی ہے، اس سے تمھارے خون محفوظ رہیں گے اور کوئی دوسرے پر زیادتی نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ رکھنے، اس کی شریعت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے اور اس کے احکام پر عمل کرنے والے اصحابِ عقل و دانش ہی اس حکمت کا ادراک رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 27
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 27
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 28
آیت 2:179 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:179 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:179 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 27 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 27 · نسخ مصحف (612 صفحات): 28.
آیت 2:179 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 2:179 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:179: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:179 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:179 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 186 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:179 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:179 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔