مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:182 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 182 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 189، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 28 پر ہے۔

فَمَنۡ خَافَ مِن مُّوصٖ جَنَفًا أَوۡ إِثۡمٗا فَأَصۡلَحَ بَيۡنَهُمۡ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

ہاں جو شخص وصیت کرنے والے کی جانب داری یا گناه کی وصیت کردینے سے ڈرے1 پس وه ان میں آپس میں اصلاح کرادے تو اس پر گناه نہیں، اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جَنَفًا(مائل ہونا) کا مطلب ہے غلطی یا بھول سے کسی ایک رشتے دار کی طرف زیادہ مائل ہو کر دوسروں کی حق تلفی کرے اور إِثْمًا سے مراد ہے جان بوجھ کر ایسا کرے (ایسرالتفاسیر) یا إِثْمًا سے مراد گناہ کی وصیت ہے جس کا بدلنا اور اس پر عمل نہ کرنا ضروری ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ وصیت میں عدل وانصاف کا اہتمام ضروری ہے، ورنہ دنیا سے جاتے جاتے بھی ظلم کا ارتکاب، اس کے اخروی نجات کے نقطۂ نظر سے سخت خطرناک ہے۔

2:182 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:182 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:182

Al-Mukhtasar

182- جسے وصیت کرنے والے کے بارے میں علم ہو کہ اس نے وصیت میں حق سے انحراف کیا ہے یا ظلم کیا ہے اور اس نے خیر خواہی کرتے ہوئے اس تحریر یا وصیت کو درست کر دیا، یا وصیت کے بارے میں اختلاف کرنے والوں میں صلح کرا دی تو وہ گناہ گار نہیں بلکہ اصلاح کرنے پر اجر کا حقدار ہوگا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بخشنے والا اور ان پر رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
28
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
27
نسخ مصحف (612 صفحات)
28
آیت 2:182 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:182 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:182 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 28 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 27 · نسخ مصحف (612 صفحات): 28.

آیت 2:182 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 2:182 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:182: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:182 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:182 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 189 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:182 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:182 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play