مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:23 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 30، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 4 پر ہے۔

وَإِن كُنتُمۡ فِي رَيۡبٖ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلَىٰ عَبۡدِنَا فَأۡتُواْ بِسُورَةٖ مِّن مِّثۡلِهِۦ وَٱدۡعُواْ شُهَدَآءَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

ہم نے جو کچھ اپنے بندے پر اتارا ہے اس میں اگر تمہیں شک ہو اور تم سچے ہو تو اس جیسی ایک سورت تو بنا لاؤ، تمہیں اختیار ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 توحید کے بعد اب رسالت کا اثبات فرمایا جارہا ہے کہ ہم نے اپنے بندے پر جو کتاب نازل فرمائی ہے، اس کے منزل من اللہ ہونے میں اگر تمہیں شک ہے توتم اپنے تمام حمائیتیوں کو ساتھ ملا کر اس جیسی ایک ہی سورت بنا کر دکھا دو اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو تمہیں سمجھ لینا چاہیے کہ واقعی یہ کلام کسی انسان کی کاوش نہیں ہے، کلام الٰہی ہی ہے اور ہم پر اور رسالت محمدیہ پر ایمان لا کر جہنم کی آگ سے بچنے کی سعی کرنی چاہیے، جو کافروں کے لئے ہی تیار کی گئی ہے۔

2:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:23 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:23

Al-Mukhtasar

23- لوگو! اگر تمھیں ہمارے بندے محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کیے گئے قرآن میں شک ہو تو تمھیں ہمارا چیلنج ہے کہ اس جیسی ایک سورت، چاہے وہ اس قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہی ہو، بنا کر دکھاؤ۔ اپنے اس شک والے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے اپنے سارے حمایتی بلا لو۔ اگر تم سچے ہو تو ضرور ایسا کرو!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
4
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
4
نسخ مصحف (612 صفحات)
5
آیت 2:23 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:23 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:23 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 4 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 4 · نسخ مصحف (612 صفحات): 5.

آیت 2:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 2:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:23: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 30 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:23 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play