سورۃ البقرہ 2:45 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 52، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 7 پر ہے۔
وَٱسۡتَعِينُواْ بِٱلصَّبۡرِ وَٱلصَّلَوٰةِۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى ٱلۡخَٰشِعِينَ
اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو1 یہ چیز شاق ہے، مگر ڈر رکھنے والوں پر(نہیں)۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 صبر اور نماز ہر اللہ والے کے دو بڑے ہتھیار ہیں۔ نماز کے ذریعے سے ایک مومن کا رابطہ وتعلق اللہ تعالیٰ سے استوار ہوتا ہے، جس سے اسے اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت حاصل ہوتی ہے۔ صبر کے ذریعے سے کردار کی پختگی اور دین میں استقامت حاصل ہوتی ہے۔ حدیث میں آتا ہے «ِاِذَا حَزَبَه أَمْرٌ فَزِعَ إِلَى الصَّلاةِ» (احمد وابوداود بحوالہ فتح القدیر) ”نبی (صلى الله عليه وسلم) کو جب بھی کوئی اہم معاملہ پیش آتا آپ فوراً نماز کا اہتمام فرماتے۔“
- 2 نماز کی پابندی عام لوگوں کے لئے گراں ہے، لیکن خشوع وخضوع کرنے والوں کے لئے یہ آسان، بلکہ اطمینان اور راحت کا باعث ہے۔ یہ کون لوگ ہیں؟ وہ جو قیامت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ گویا قیامت پر یقین اعمال خیر کو آسان کر دیتا اور آخرت سے بےفکری انسان کو بےعمل، بلکہ بدعمل بنا دیتی ہے۔
2:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:45
Al-Mukhtasar
45- تم اپنے دینی اور دنیاوی تمام معاملات میں صبر اور نماز کے ساتھ اللہ کی مدد حاصل کرو۔ اس سے تمھیں اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوگا اور تمھارا اس کے ساتھ رابطہ استوار ہوگا، پھر وہ تمھاری مدد و حفاظت فرمائے گا اور تم سے ہر پریشانی دور کر دے گا اور یقیناً نماز کی ادائیگی اللہ کے فرمانبرداروں کے علاوہ باقی لوگوں کے لیے بہت بھاری اور مشکل ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 7
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 7
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 8
آیت 2:45 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:45 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:45 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 7 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 7 · نسخ مصحف (612 صفحات): 8.
آیت 2:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 2:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:45: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 52 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:45 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔