مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:65 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 72، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 10 پر ہے۔

وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلَّذِينَ ٱعۡتَدَوۡاْ مِنكُمۡ فِي ٱلسَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَهُمۡ كُونُواْ قِرَدَةً خَٰسِـِٔينَ

اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ1 کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 سَبْتٌ (ہفتہ) کے دن یہودیوں کو مچھلی کا شکار، بلکہ کوئی بھی دنیاوی کام کرنے سے منع کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایک حیلہ اختیار کرکے حکم الٰہی سےتجاوز کیا۔ ہفتے والے (بطور امتحان) مچھلیاں زیادہ آتیں، انہوں نے گڑھے کھود لئے، تاکہ مچھلیاں ان میں پھنسی رہیں اور پھر اتوار والے دن ان کو پکڑ لیتے۔

2:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:65 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:65

Al-Mukhtasar

65- تمھیں اپنے پچھلے بڑوں کے اس واقعے کا بغیر کسی شک و شبہ کے اچھی طرح علم ہے جنھوں نے ہفتے والے دن شکار کر کے زیادتی کی جو کہ ان پر اس دن حرام کیا گیا تھا۔ انھوں نے حیلہ سازی کی کہ جال ہفتے سے ایک دن پہلے لگائے اور اتوار کے روز انھیں نکال لیا۔ ان حیلہ سازوں کو اللہ تعالیٰ نے ان کے حیلے کی یہ سزا دی کہ انھیں ذلیل بندر بنا دیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
10
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
10
نسخ مصحف (612 صفحات)
11
آیت 2:65 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:65 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:65 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 10 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 10 · نسخ مصحف (612 صفحات): 11.

آیت 2:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 2:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:65: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 72 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:65 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play