سورۃ البقرہ 2:79 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 79 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 86، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 12 پر ہے۔
فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ يَكۡتُبُونَ ٱلۡكِتَٰبَ بِأَيۡدِيهِمۡ ثُمَّ يَقُولُونَ هَٰذَا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ لِيَشۡتَرُواْ بِهِۦ ثَمَنٗا قَلِيلٗاۖ فَوَيۡلٞ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتۡ أَيۡدِيهِمۡ وَوَيۡلٞ لَّهُم مِّمَّا يَكۡسِبُونَ
ان لوگوں کے لئے “ویل” ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالیٰ کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل (ہلاکت) اور افسوس ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ یہود کے علما کی جسارت اور خوف الٰہی سے بےنیازی کی وضاحت ہے کہ اپنے ہاتھوں سے مسئلے گھڑتے ہیں اور بہ بانگ دہل یہ باور کراتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہیں۔ حدیث کی رو سے (وَيْلٌ) جہنم میں ایک وادی بھی ہے جس کی گہرائی اتنی ہے کہ ایک کافر کو اس کی تہ تک گرنے میں چالیس سال لگیں گے۔ (احمد، ترمذی، ابن حبان والحاکم بحوالۂ فتح القدیر) بعض علما نے اس آیت سے قرآن مجید کی فروخت کو ناجائز قرار دیا ہے، لیکن یہ استدلال صحیح نہیں۔ آیت کا مصداق صرف وہی لوگ ہیں جو دنیا کمانے کے لئے کلام الٰہی میں تحریف کرتے اور لوگوں کو مذہب کے نام پر دھوکہ دیتے ہیں۔
2:79 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:79
Al-Mukhtasar
79- تباہی و بربادی اور سخت عذاب ان لوگوں کا منتظر ہے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے اور پھر جھوٹ بولتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ وہ حق کو اپنانے اور ہدایت کی پیروی کے بجائے یہ چاہتے ہیں کہ تھوڑا سا دنیاوی فائدہ مال و متاع اور اقتدار کی صورت میں لے لیں، چنانچہ ان کے لیے تباہی اور سخت عذاب ہے اس جرم کی وجہ سے جو وہ اپنے ہاتھوں سے لکھ کر اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں۔ اس کے پس پردہ جو وہ مال و اقتدار حاصل کررہے ہیں، اس کی وجہ سے بھی ان کے لیے تباہی و بربادی اور شدید عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 12
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 12
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 13
آیت 2:79 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:79 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:79 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 12 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 12 · نسخ مصحف (612 صفحات): 13.
آیت 2:79 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 2:79 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:79: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:79 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:79 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 86 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:79 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:79 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔