سورۃ البقرہ 2:8 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 15، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 3 پر ہے۔
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَمَا هُم بِمُؤۡمِنِينَ
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، لیکن درحقیقت وه ایمان والے نہیں ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں سے تیسرے گروہ منافقین کا تذکرہ شروع ہوتا ہے جن کے دل تو ایمان سے محروم تھے، مگر وہ اہل ایمان کو فریب دینے کے لئے زبان سے ایمان کا اظہار کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ نہ اللہ کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، کیوں کہ وہ تو سب کچھ جانتا ہے اور نہ اہل ایمان کو مستقل فریب میں رکھ سکتے ہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ وحی کے ذریعے سے مسلمانوں کو ان کی فریب کاریوں سے آگاہ فرما دیتا تھا۔ یوں اس فریب کاری کا سارا نقصان خود ان ہی کو پہنچا کہ انہوں نے اپنی عاقبت برباد کرلی اور دنیا میں بھی رسوا ہوئے۔
2:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:8
Al-Mukhtasar
ظاہر و باطن میں خراب صفات والے کافروں کا ذکر کرنے کے بعد منافقین کا ذکر فرمایا جو بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیے ہیں جن کا باطن نہایت برا اور ظاہر عام لوگوں کے سامنے بڑا خوشنما ہوتا ہے۔ فرمایا:
8- لوگوں کا ایک گروہ وہ ہے جو ایمان کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہ یہ بات اپنے جان و مال کے بچاؤ کے لیے صرف اپنی زبانوں سے کہتے ہیں جبکہ اندر سے وہ کافر ہی ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 3
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 3
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 4
آیت 2:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 3 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 3 · نسخ مصحف (612 صفحات): 4.
آیت 2:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 2:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:8: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 15 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔