سورۃ البینہ 98:4 البينة
یہ سورۃ البینہ کی 8 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6134، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 598 پر ہے۔
وَمَا تَفَرَّقَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ
اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آجانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہوگئے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اہل کتاب، حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی آمد سے قبل مجتمع تھے، یہاں تک کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ہوگئی، اس کے بعد یہ متفرق ہوگئے، ان میں سے کچھ مومن ہوگئے، لیکن اکثریت ایمان سے محروم ہی رہی۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ورسالت کو دلیل سے تعبیر کرنے میں یہی نکتہ ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت واضح تھی جس میں مجال انکار نہیں تھی۔ لیکن ان لوگوں نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب محض حسد اور عناد کی وجہ سے کی۔ یہی وجہ ہے کہ، یہاں تفرق کا ارتکاب کرنے والوں میں صرف اہل کتاب کا نام لیا ہے، حالاں کہ دوسروں نے بھی اس کا ارتکاب کیا تھا، کیوں کہ یہ بہرحال علم والے تھے اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی آمد اور صفات کا تذکرہ ان کی کتابوں میں موجود تھا۔
98:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 98:4
Al-Mukhtasar
4- وہ یہودی جنھیں تورات دی گئی اور وہ عیسائی جنھیں انجیل دی گئی، انھوں نے اس کے بعد ہی اختلاف کیا جب اللہ تعالیٰ نے اپنا نبی ان کی طرف بھیجا، پھر ان میں سے کچھ اسلام لے آئے اور کچھ اپنے نبی کی سچائی کو جاننے کے بعد بھی اپنے کفر میں حد سے بڑھ گئے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 598
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 604
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 605
آیت 98:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البینہ (البينة). 114 میں سے سورت نمبر 98 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 98:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 98:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 598 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 604 · نسخ مصحف (612 صفحات): 605.
آیت 98:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 98:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 98:4: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 98:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 98:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,134 ہے۔
سورۃ البینہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البینہ: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 98 پر ہے۔
سورۃ البینہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البینہ مدنی ہے۔
کیا آیت 98:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 98:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البینہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 94 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔