سورۃ البینہ 98:8 البينة
یہ سورۃ البینہ کی 8 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6138، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 599 پر ہے۔
جَزَآؤُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتُ عَدۡنٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدٗاۖ رَّضِيَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَشِيَ رَبَّهُۥ
ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا1 اور یہ اس سے راضی ہوئے2۔ یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ان کے ایمان اور طاعت اور اعمال صالحہ کے سبب۔ اور اللہ کی رضا مندی سب سے بڑی چیز ہے۔ «وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ» (التوبة:72) ۔
- 2 اس لئے کہ اللہ نے انہیں ایسی نعمتوں سے نواز دیا، جن میں ان کی روح اور بدن دونوں کی سعادتیں ہیں۔
- 3 یعنی یہ جززا اور اضا مندی ان لوگوں کے لئے ہے جو دنیا میں اللہ سے درتے رہے اور اس ڈر کی وجہ سے اللہ کینافرمانی کے ارتکاب سے بچتے رہے ۔اگر کسی وقت بہ تقا ضائےشریعت نا فرمانی ہو گئی تو فور توبہ کر لی اور آئندہ کے لئےاپنی اصلاحکر لی ،حتیٰ کہ ان کی موت اسی اطاعت پر ہوئی نہ کہ مصیبت پر ،اس کا مطلب ہے کہ اللہ سے ڈرنے والا مصیبت پر اصرار اور دوام نیئں کر سکتا اور جو ایسا کرتا ہے ، حقیقت میں اس کا دل اللہ ک خوف سے خالی ہے
98:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 98:8
Al-Mukhtasar
8- ان کے رب کے ہاں ان کا بدلہ وہ جنتیں ہیں جن کے محلات اور درختوں کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ جب وہ اللہ پر ایمان لائے اور اس کی اطاعت کی تو اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوگیا اور وہ بھی اللہ کی رحمت پا کر اس سے خوش ہوگئے۔ یہ رحمت وہی حاصل کر سکتا ہے جو اپنے رب سے ڈر کر اس کا حکم مانے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 599
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 605
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 606
آیت 98:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البینہ (البينة). 114 میں سے سورت نمبر 98 · آیات کی تعداد: 8.
آیت 98:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 98:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 599 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 605 · نسخ مصحف (612 صفحات): 606.
آیت 98:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 98:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 98:8: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 98:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 98:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,138 ہے۔
سورۃ البینہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البینہ: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 98 پر ہے۔
سورۃ البینہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البینہ مدنی ہے۔
کیا آیت 98:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 98:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البینہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 94 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔