سورۃ الفتح 48:6
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4589، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 511 پر ہے۔
وَيُعَذِّبَ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ وَٱلۡمُشۡرِكَٰتِ ٱلظَّآنِّينَ بِٱللَّهِ ظَنَّ ٱلسَّوۡءِۚ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ ٱلسَّوۡءِۖ وَغَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ وَلَعَنَهُمۡ وَأَعَدَّ لَهُمۡ جَهَنَّمَۖ وَسَآءَتۡ مَصِيرٗا
اور تاکہ ان منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرکہ عورتوں کو عذاب دے جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانیاں رکھنے والے ہیں1 ، (دراصل) انہیں پر برائی کا پھیرا ہے2، اللہ ان پر ناراض ہوا اور انہیں لعنت کی اور ان کے لئے دوزخ تیار کی اور وه (بہت) بری لوٹنے کی جگہ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اللہ کو اس کے حکموں پر متہم کرتے ہیں اور رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم)اور صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کے بارے میں گمان رکھتے ہیں کہ یہ مغلوب یا مقتول ہو جائیں گے اور دین اسلام کا خاتمہ ہو جائے گا۔ (ابن کثیر)۔
- 2 یعنی یہ جس گردش، عذاب یا ہلاکت کے مسلمانوں کے لئے منتظر ہیں، وہ تو ان ہی کا مقدر بننے والی ہے۔
48:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:6
Al-Mukhtasar
6- اور تاکہ وہ منافق مردوں اور عورتوں کو عذاب دے، اور اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں کو بھی عذاب دے جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنے دین کی مدد نہیں کرے گا اور اپنے کلمے کو سر بلند نہیں کرے گا۔ تو عذاب کی گردش انھی کی طرف لوٹ آئی ہے اور ان کے کفر اور برے گمان کی وجہ سے ان پراللہ کا غضب ہے اور اس نے انھیں اپنی رحمت سے دور کردیا ہے اور آخرت میں ان کے لیے جہنم کا عذاب تیار کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ جہنم نہایت برا ٹھکانا ہے جس کی طرف وہ لوٹیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 511
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 511
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 512
آیت 48:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 511 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 511 · نسخ مصحف (612 صفحات): 512.
آیت 48:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 48:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:6: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,589 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔