مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:3

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2858، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 360 پر ہے۔

وَٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةٗ لَّا يَخۡلُقُونَ شَيۡـٔٗا وَهُمۡ يُخۡلَقُونَ وَلَا يَمۡلِكُونَ لِأَنفُسِهِمۡ ضَرّٗا وَلَا نَفۡعٗا وَلَا يَمۡلِكُونَ مَوۡتٗا وَلَا حَيَوٰةٗ وَلَا نُشُورٗا

ان لوگوں نے اللہ کے سوا جنہیں اپنے معبود ٹھہرا رکھے ہیں وه کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے بلکہ وه خود پیدا کئے جاتے ہیں، یہ تو اپنی جان کے نقصان نفع کا بھی اختیارنہیں رکھتے اور نہ موت وحیات کے اور نہ دوباره جی اٹھنے کے وه مالک ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 لیکن ظالموں نے ایسے ہمہ صفات موصوف رب کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو رب بنا لیا ہے جو اپنے بارے میں بھی کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتے چہ جائیکہ وہ کسی اور کے لئے کچھ کرسکنے کے اختیارات سے بہرہ ور ہوں۔ اس کے بعد منکرین ثبوت کے شہبات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

25:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:3

Al-Mukhtasar

3- مشرکوں نے اللہ کے سوا انھیں معبود بنا لیا ہے جو چھوٹی یا بڑی کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے انھیں عدم سے وجود بخشا۔ یہ تو اپنی جان سے نقصان دور کر سکتے ہیں نہ اپنے لیے نفع کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی زندہ کو مار سکتے ہیں اور نہ کسی میت کو زندہ کر سکتے ہیں اور نہ مُردوں کو ان کی قبروں سے اٹھانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
360
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
360
نسخ مصحف (612 صفحات)
361
آیت 25:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 25:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 360 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 360 · نسخ مصحف (612 صفحات): 361.

آیت 25:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 25:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:3: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,858 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play