مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:68

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2923، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 366 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ لَا يَدۡعُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ وَلَا يَقۡتُلُونَ ٱلنَّفۡسَ ٱلَّتِي حَرَّمَ ٱللَّهُ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَا يَزۡنُونَۚ وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٰلِكَ يَلۡقَ أَثَامٗا

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو وه بجز حق کے قتل نہیں کرتے1 ، نہ وه زنا کے مرتکب ہوتے ہیں2 اور جو کوئی یہ کام کرے وه اپنے اوپر سخت وبال ﻻئے گا.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اور حق کے ساتھ قتل کرنے کی تین صورتیں ہیں، اسلام کے بعد کوئی دوبارہ کفر اختیار کرے، جسے ارتداد کہتے ہیں، یا شادی شدہ ہو کر بدکاری کا ارتکاب کرے یا کسی کو قتل کردے۔ ان صورتوں میں قتل کیا جائے گا۔
  2. 2 حدیث میں ہے۔ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے سوال کیاگیا ، کون سا گناہ سب سےبڑا ہے؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، یہ کہ تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراے دراں حالیکہ اس نے تجھے پیدا کیا۔ اس نے کہا، اس کےبعد کون سا گناہ بڑا ہے؟ فرمایا، اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گی، اس نے پوچھا، پھر کون سا؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، یہ کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔ پھر آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ان باتوں کی تصدیق اس آیت سے ہوتی ہے پھر آپ نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔ (البخاري، تفسير سورة البقرة ، مسلم ، كتاب الإيمان ، باب كون الشرك أقبح الذنوب)۔

25:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:68 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:68

Al-Mukhtasar

68- جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور جس شخص کا قتل اللہ نے حرام قرار دیا ہے، اسے قتل نہیں کرتے سوائے اس کے جس کے قتل کی اللہ نے اجازت دی ہے، جیسے ناحق قتل کرنے والے کو قتل کرنا یا مرتد یا شادی شدہ زانی کو قتل کرنا، اور نہ وہ بدکاری کرتے ہیں۔ جو شخص یہ کبیرہ گناہ کرتاہے تواسے ان کے کرنے کی قیامت کے دن سخت سزا ملے گی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
366
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
365
نسخ مصحف (612 صفحات)
366
آیت 25:68 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:68 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:68 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 366 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 365 · نسخ مصحف (612 صفحات): 366.

آیت 25:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 25:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:68: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,923 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:68 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play