سورۃ الفرقان 25:70
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 70 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2925، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 366 پر ہے۔
إِلَّا مَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ عَمَلٗا صَٰلِحٗا فَأُوْلَٰٓئِكَ يُبَدِّلُ ٱللَّهُ سَيِّـَٔاتِهِمۡ حَسَنَٰتٖۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا
سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان ﻻئیں اور نیک کام کریں1 ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے2، اللہ بخشنے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں خالص توبہ سے ہر گناہ معاف ہوسکتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا ہو۔ اور سورۂ نساء کی آیت 93 میں جو مومن کے قتل کی سزا جہنم بتلائی گئی ہے، تو وہ اس صورت پر محمول ہوگی، جب قاتل نے توبہ نہ کی ہو اور بغیر توبہ کیے ہی فوت ہوگیا ہو۔ ورنہ حدیث میں آتا ہے کہ سو آدمی کے قاتل نےبھی خالص توبہ کی تو اللہ تعالیٰ نے اسے معاف فرمادیا۔ (صحيح مسلم، كتاب التوبة)۔
- 2 اس کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا حال تبدیل فرمادیتا ہے، اسلام قبول کرنے سے پہلے وہ برائیاں کرتا تھا، اب نیکیاں کرتا ہے، پہلے شرک کرتا تھا، اب صرف الہٰ واحد کی عبادت کرتا ہے، پہلےکافروں کےساتھ مل کرمسلمانوں سے لڑتاتھا، اب مسلمانوں کی طرف سے کافروں سے لڑتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ دوسرے معنی ہیں کہ اس کی برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیا جاتا ہے۔ اس کی تائید حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”میں اس شخص کو جانتا ہوں، جو سب سے آخر میں جنت میں داخل ہونے والا اور سب سے آخر میں جہنم سے نکلنے والا ہوگا۔ یہ وہ آدمی ہوگا کہ قیامت کےدن اس پر اس کے چھوٹے چھوٹے گناہ پیش کیے جائیں گے، بڑے گناہ ایک طرف رکھ دیئے جائیں گے۔ اس کو کہا جائے گا کہ تو نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں کام کیا تھا؟ وہ اثبات میں جواب دے گا، انکار کی اسے طاقت نہ ہوگی، علاوہ ازیں اس بات سے بھی ڈر رہا ہوگا کہ ابھی تو بڑے گناہ بھی پیش کیے جائیں گے۔ کہ اتنے میں اس سے کہا جائے گا کہ جا، تیرے لیے ہر برائی کے بدلے ایک نیکی ہے۔ اللہ کی یہ مہربانی دیکھ کر وہ کہے گا، کہ ابھی تو میرے بہت سےاعمال ایسے ہیں کہ میں انہیں یہاں نہیں دیکھ رہا، یہ بیان کرکے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کےدانت ظاہر ہوگئے“ (صحيح مسلم كتاب الإيمان ، باب أدنى أهل الجنة منزلة فيها)۔
25:70 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:70
Al-Mukhtasar
70- لیکن جس نے اللہ کے حضور توبہ کی، ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے جو اس کی توبہ کی سچائی کی دلیل ہوں توایسے لوگوں کی سابقہ برائیوں کو بھی اللہ تعالیٰ نیکیوں میں بدل دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والااور ان پر خوب مہربان ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 366
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 366
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 367
آیت 25:70 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:70 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:70 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 366 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 366 · نسخ مصحف (612 صفحات): 367.
آیت 25:70 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 25:70 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:70: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:70 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:70 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,925 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:70 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:70 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔