مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:54

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2649، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 338 پر ہے۔

وَلِيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤۡمِنُواْ بِهِۦ فَتُخۡبِتَ لَهُۥ قُلُوبُهُمۡۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

اور اس لئے بھی کہ جنہیں علم عطا فرمایا گیا ہے وه یقین کر لیں کہ یہ آپ کے رب ہی کی طرف سے سراسر حق ہی ہے پھر وه اس پر ایمان ﻻئیں اور ان کے دل اس کی طرف جھک جائیں1 ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ایمان داروں کو راه راست کی طرف رہبری کرنے واﻻ ہی2 ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی یہ القائے شیطانی، جو دراصل اغوائے شیطانی ہے، اگر اہل مشرکین اور اہل کفر و شرک کے حق میں فتنے کا ذریعہ ہے تو دوسری طرف جو علم معرفت کے حال ہیں، ان کے ایمان و یقین میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ سمجھ جاتے ہیں کہ اللہ کی نازل کردہ بات یعنی قرآن حق ہے۔ جس سے ان کے دل بارگاہ الٰہی میں جھک جاتے ہیں۔
  2. 2 دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دنیا میں اس طرح کی ان کی راہنمائی حق کی طرف کر دیتا ہے اور اس کے قبول اور اتباع کی توفیق سے بھی نواز دیتا ہے باطل کی سمجھ بھی ان کو دے دیتا ہے اور اس سے انہیں بچا بھی لیتا ہے اور آخرت میں سیدھے راستے کی راہنمائی یہ ہے کہ انہیں جہنم کے عذاب الیم و عظیم سے بچا کر جنت میں داخل فرمائے گا اور وہاں اپنی نعمتوں اور دیدار سے انہیں نوازے گا۔ اللَّهُمَّ ! اجْعَلْنَا مِنْهُمْ

22:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:54

Al-Mukhtasar

54- اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ اس لیے بھی ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہے، وہ پکا یقین کر لیں کہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہونے والا قرآن وہ حق ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی کی ہے، چنانچہ ان کا اس پر ایمان و یقین مزید بڑھ جائے اور ان کے دلوں میں اس کے لیے عاجزی اور خشوع و خضوع پیدا ہو جائے۔ بلاشبہ اللہ پر ایمان لانے والوں کو اللہ تعالیٰ ضرور حق کی سیدھی راہ دکھاتا ہے جس میں کوئی کجی اور ٹیڑھا پن نہیں ہے۔ یہ ان کے لیے اسے دل سے ماننے کی جزا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
338
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
338
نسخ مصحف (612 صفحات)
339
آیت 22:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 338 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 338 · نسخ مصحف (612 صفحات): 339.

آیت 22:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 22:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:54: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,649 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play