سورۃ الحج 22:65
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2660، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 340 پر ہے۔
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَٱلۡفُلۡكَ تَجۡرِي فِي ٱلۡبَحۡرِ بِأَمۡرِهِۦ وَيُمۡسِكُ ٱلسَّمَآءَ أَن تَقَعَ عَلَى ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا بِإِذۡنِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِٱلنَّاسِ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٞ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے زمین کی تمام چیزیں تمہارے لئے مسخر کر دی ہیں1 اور اس کے فرمان سے پانی میں چلتی ہوئی کشتیاں بھی۔ وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ زمین پر اس کی اجازت کے بغیر نہ گر پڑے2، بیشک اللہ تعالیٰ لوگوں پر شفقت ونرمی کرنے واﻻ اور مہربان ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مثلًا جانور، نہریں، درخت اور دیگر بیشمار چیزیں، جن کے منافع سے انسان بہرہ ور اور لذت یاب ہوتا ہے۔
- 2 یعنی اگر وہ چاہے تو آسمان زمین پر گر پڑے، جس سے زمین پر ہرچیز تباہ ہو جائے۔ ہاں قیامت والے دن اس کی مشیت سے آسمان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔
- 3 اس لئے اس نے مذکورہ چیزوں کو انسان کے تابع کر دیا ہے اور آسمان کو بھی ان پر گرنے نہیں دیتا۔ تابع (مسخر) کرنے کا مطلب ہے کہ ان چیزوں سے فائدہ اٹھانا اس کے لئے ممکن یا آسان کر دیا گیا ہے۔
22:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:65
Al-Mukhtasar
65- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمھارے فائدوں اور تمھاری ضروریات کے لیے زمین کے جانور اور جمادات آپ کے اور لوگوں کے تابع کر دیے ہیں۔ اس نے کشتیاں تمھارے تابع کر دیں جو اس کے حکم سے اور اس کے مسخر کرنے کے باعث سمندر میں ایک شہر سے دوسرے شہر کی طرف چلتی ہیں اور وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ زمین پر اس کی اجازت کے بغیر گرنہ پڑے۔اگر اللہ تعالیٰ اسے زمین پر گرنے کی اجازت دے تو وہ ضرور گر پڑے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے کہ اس نے ان کے ظلم کے باوجود ان چیزوں کو ان کے لیے مسخر کر دیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 340
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 340
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 341
آیت 22:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 340 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 340 · نسخ مصحف (612 صفحات): 341.
آیت 22:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 22:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:65: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,660 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔