سورۃ الحج 22:67
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2662، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 340 پر ہے۔
لِّكُلِّ أُمَّةٖ جَعَلۡنَا مَنسَكًا هُمۡ نَاسِكُوهُۖ فَلَا يُنَٰزِعُنَّكَ فِي ٱلۡأَمۡرِۚ وَٱدۡعُ إِلَىٰ رَبِّكَۖ إِنَّكَ لَعَلَىٰ هُدٗى مُّسۡتَقِيمٖ
ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے، جسے وه بجا ﻻنے والے1 ہیں پس انہیں اس امر میں آپ سے جھگڑا نہ کرنا چاہئے2 آپ اپنے پروردگار کی طرف لوگوں کو بلائیے۔ یقیناً آپ ٹھیک ہدایت پر ہی ہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ہر زمانے میں ہم نے لوگوں کے لئے ایک شریعت مقرر کی، جو بعض چیزوں میں سے ایک دوسرے سے مختلف بھی ہوتی، جس طرح تورات، امت موسیٰ (عليه السلام) کے لئے، انجیل امت عیسیٰ (عليه السلام) کے لئے شریعت تھی اور اب قرآن امت محمدیہ کے لئے شریعت اور ضابطہ حیات ہے۔
- 2 یعنی اللہ نے آپ کو جو دین اور شریعت عطا کی ہے، یہ بھی مذکورہ اصول کے مطابق ہی ہے، ان سابقہ شریعت والوں کو چاہیے کہ اب آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شریعت پر ایمان لے آئیں، نہ کہ اس معاملے میں آپ (صلى الله عليه وسلم) سے جھگڑیں۔
- 3 یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) ان کے جھگڑے کی پرواہ نہ کریں، بلکہ ان کو اپنے رب کی طرف دعوت دیتے رہیں، کیونکہ اب صراط مستقیم پر صرف آپ ہی گامزن ہیں، یعنی پچھلی شریعتیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
22:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:67
Al-Mukhtasar
67- ہم نے ہر دین والوں کے لیے شریعت بنائی اور وہ اپنی شریعت کے مطابق عمل کرتے ہیں، لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مشرکوں اور دوسری شریعتوں والوں کو آپ کی شریعت کے بارے میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے۔ آپ ان کی نسبت حق کے زیادہ قریب ہیں کیونکہ وہ تو باطل پرست ہیں۔ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی خالص توحید کی طرف بلایئے، بلاشبہ آپ ایسے سیدھے راستے پر ہیں جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 340
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 340
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 341
آیت 22:67 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:67 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:67 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 340 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 340 · نسخ مصحف (612 صفحات): 341.
آیت 22:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 22:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:67: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,662 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:67 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔