سورۃ الحجر 15:16
یہ سورۃ الحجر کی 99 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1818، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 263 پر ہے۔
وَلَقَدۡ جَعَلۡنَا فِي ٱلسَّمَآءِ بُرُوجٗا وَزَيَّنَّٰهَا لِلنَّٰظِرِينَ
یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں1 اور دیکھنے والوں کے لیے اسے سجا دیا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ”بُرُوجٌ“ بُرْجٌ کی جمع ہے جس کے معنی ظہور کے ہیں۔ اسی سے تَبَرُّجٌ ہے جو عورت کے اظہار زینت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ یہاں آسمان کے ستاروں کو بُرُوجُ کہا گیا ہے کیونکہ وہ بلند اور ظاہر ہوتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں بُرُوجٌ سے مراد شمس وقمر اور دیگر سیاروں کی منزلیں ہیں، جو ان کے لئے مقرر ہیں اور یہ ۱۲ ہیں۔ حمل، ثور، جوزاء، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت۔ عرب ان سیاروں کی منزلوں اور ان کے ذریعے سے موسم کا حال معلوم کرتے تھے۔ اس میں کوئی قباحت نہیں البتہ ان سے تغیر پذیر ہونے والے واقعات وحوادث جاننے کا دعوی کرنا، جیسے آج کل بھی جاہلوں میں اس کا خاصا چرچہ۔ اور لوگوں کی قسمتوں کو ان کے ذریعے سے دیکھا اور سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کوئی تعلق دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات وحوادث سے نہیں ہوتا، جو کچھ بھی ہوتا ہے، صرف مشیت الہی ہی سے ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے یہاں ان برجوں یا ستاروں کا ذکر اپنی قدرت اور بے مثال صنعت کے طور پر کیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ واضح کیا ہے کہ یہ آسمان کی زینت بھی ہیں۔
15:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 15:16
Al-Mukhtasar
16- یقیناً ہم نے آسمان میں عظیم ستارے بنائے ہیں جن سے لوگ دورانِ سفر خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں راہنمائی لیتے ہیں اور ہم نے انھیں دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت بنا دیا تاکہ وہ ان سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی دلیل حاصل کریں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 263
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 262
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 263
آیت 15:16 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجر. 114 میں سے سورت نمبر 15 · آیات کی تعداد: 99.
آیت 15:16 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 15:16 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 263 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 262 · نسخ مصحف (612 صفحات): 263.
آیت 15:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 15:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 15:16: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 15:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 15:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,818 ہے۔
سورۃ الحجر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجر: آیات کی تعداد 99۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 15 پر ہے۔
سورۃ الحجر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجر مکی ہے۔
کیا آیت 15:16 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 15:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 99 آیات اور 655 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔