سورۃ الحجر 15:26
یہ سورۃ الحجر کی 99 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1828، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 263 پر ہے۔
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ مِّنۡ حَمَإٖ مَّسۡنُونٖ
یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے، پیدا فرمایا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مٹی کی مختلف حالتوں کے اعتبار سے اس کے مختلف نام ہیں، خشک مٹی، تراب، بھیگی ہوئی طین، گوندھی ہوئی بدبودار «حَمَإٍ مَسْنُونٍ» یہ حَمَإٍ مَسْنُونٍ خشک ہو کر کھن کھن بولنے لگے تو صَلْصَالٍ اور جب آگ سے پکا لیا جائے تو فَخَّارٌ (ٹھیکری) کہلاتی ہے۔ یہاں اللہ تعالٰی نے انسان کی تخلیق کا جس طرح تذکرہ فرمایا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدم خاکی کا پتلا حَمَأٍ مَسْنُونٌ (گوندھی ہوئی سڑی ہوئی، بدبودار) مٹی سے بنایا گیا، جب وہ سوکھ کر کھن کھن کرنے لگا (یعنی صلصال) ہو گیا۔ تو اس میں روح پھونکی گئی، اسی طرح صَلصَالِ کو قرآن میں دوسری جگہ كَالْفَخَّارِ (فخار کی ماند کہا گیا ہے «خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ» (الرحمن:14) ”پیدا کیا انسان کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا“۔
15:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 15:26
Al-Mukhtasar
26- یقیناً ہم نے آدم کو ایسی خشک مٹی سے پیدا کیا کہ اگر اسے چوٹ لگائی جائے تو اس سے آواز آئے۔ یہ مٹی جس سے اسے پیدا کیا گیا، کالی تھی اور زیادہ دیر پڑے رہنے کی وجہ سے بدبودار ہوچکی تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 263
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 263
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 264
آیت 15:26 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجر. 114 میں سے سورت نمبر 15 · آیات کی تعداد: 99.
آیت 15:26 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 15:26 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 263 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 263 · نسخ مصحف (612 صفحات): 264.
آیت 15:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 15:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 15:26: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 15:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 15:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,828 ہے۔
سورۃ الحجر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجر: آیات کی تعداد 99۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 15 پر ہے۔
سورۃ الحجر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجر مکی ہے۔
کیا آیت 15:26 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 15:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 99 آیات اور 655 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔