سورۃ الحجر 15:52
یہ سورۃ الحجر کی 99 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1854، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 265 پر ہے۔
إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗا قَالَ إِنَّا مِنكُمۡ وَجِلُونَ
کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو تم سے ڈر لگتا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو ان فرشتوں سے ڈر اس لئے محسوس ہوا کہ انہوں نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کا تیار کردہ بھنا ہوا بچھڑا نہیں کھایا، جیسا کہ سورہ ھود میں تفصیل گزری۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی کے جلیل القدر پیغمبر کو بھی غیب کا علم نہیں ہوتا، اگر پیغمبر عالم الغیب ہوتے تو حضرت ابراہیم (عليه السلام) سمجھ جاتے کہ آنے والے مہمان فرشتے ہیں اور ان کے لئے کھانا تیار کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ فرشتے انسانوں کی طرح کھانے پینے کے محتاج نہیں ہیں۔
15:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 15:52
Al-Mukhtasar
52- جب فرشتے ابراہیم علیہ السلام کے پاس گئے تو انھوں نے ان سے کہا: آپ پر سلام ہو، سو انھوں نے نہایت اچھے طریقے سے ان کے سلام کا جواب دیا اور ان کے سامنے کھانے کے لیے بُھنا ہوا بچھڑا پیش کیا۔ انھوں نے خیال کیا کہ وہ انسان ہیں۔ جب انھوں نے اس پیش کیے ہوئے کھانے میں سے کچھ نہ کھایا تو ابراہیم علیہ السلام نے کہا: بلاشبہ ہمیں تم لوگوں سے ڈر لگ رہا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 265
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 264
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 265
آیت 15:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجر. 114 میں سے سورت نمبر 15 · آیات کی تعداد: 99.
آیت 15:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 15:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 265 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 264 · نسخ مصحف (612 صفحات): 265.
آیت 15:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 15:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 15:52: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 15:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 15:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,854 ہے۔
سورۃ الحجر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجر: آیات کی تعداد 99۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 15 پر ہے۔
سورۃ الحجر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجر مکی ہے۔
کیا آیت 15:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 15:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 99 آیات اور 655 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔