مواد پر جائیں

سورۃ الحجر 15:9

یہ سورۃ الحجر کی 99 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1811، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 262 پر ہے۔

إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ

ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافﻆ ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اس کو دست برد زمانہ سے اور تغیر وتبدل سے بچانا ہمارا کام ہے۔ چنانچہ قرآن آج تک اسی طرح محفوظ ہے جس طرح یہ اترا تھا، گمراہ فرقے اپنے اپنے گمراہانہ عقائد کے اثبات کے لئے اس کی آیات میں معنوی تحریف تو کرتے رہتے ہیں اور آج بھی کرتے ہیں لیکن پچھلی کتابوں کی طرح یہ لفظی تحریف اور تغیر سے محفوظ ہے۔ علاوہ ازیں اہل حق کی ایک جماعت بھی تحریفات معنوی کا پردہ چاک کرنے کے لئے ہر دور میں موجود رہی ہے، جو ان کے گمراہانہ عقائد اور غلط دلائل اور ثبوت بکھیرتی رہی ہے اور آج بھی وہ اس محاذ پر سرگرم عمل ہے۔ علاوہ ازیں قرآن کو یہاں ”ذکر“ (نصیحت) کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کے اہل جہاں کے لئے ”ذکر“ (یاد دہانی اور نصیحت ہونے) کے پہلو کو، نبی (صلى الله عليه وسلم) کی سیرت کے تابندہ نقوش اور آپ کے فرمودات کو بھی محفوظ کر کے قیامت تک کے لئے باقی رکھا گیا ہے۔ گویا قرآن کریم اور سیرت نبوی (صلى الله عليه وسلم) کے حوالے سے لوگوں کو اسلام کی دعوت دینے کا راستہ ہمیشہ کے لئے کھلا ہوا ہے۔ یہ شرف اور محفوظیت کا مقام پچھلی کسی بھی کتاب اور رسول کو حاصل نہیں ہوا۔

15:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجر
0/99
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجر 15:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 15:9

Al-Mukhtasar

9- ہم ہی نے اس قرآن کو لوگوں کی نصیحت کے لیے محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے دل پر نازل کیا اور ہم ہی اس قرآن کو کمی بیشی اور تحریف و تبدیلی سے محفوظ رکھنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
14
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
262
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
262
نسخ مصحف (612 صفحات)
263
آیت 15:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجر. 114 میں سے سورت نمبر 15 · آیات کی تعداد: 99.

آیت 15:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 14.

آیت 15:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 262 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 262 · نسخ مصحف (612 صفحات): 263.

آیت 15:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 15:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 15:9: حروف کی تعداد 28، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 15:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 15:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,811 ہے۔

سورۃ الحجر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجر: آیات کی تعداد 99۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 15 پر ہے۔

سورۃ الحجر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجر مکی ہے۔

کیا آیت 15:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 15:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 99 آیات اور 655 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play