سورۃ الحجر 15:90
یہ سورۃ الحجر کی 99 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1892، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 266 پر ہے۔
كَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَى ٱلۡمُقۡتَسِمِينَ
جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین کے نزدیک أَنْزَلْنَا کا مفعول الْعَذَابَ محذوف ہے۔ معنی یہ ہیں کہ میں تمہیں کھل کر ڈرانے والا ہوں عذاب سے، مثل اس عذاب کے، جو مُقْتَسِمِينَ پر نازل ہوا، مُقْتَسِمِينَ کون ہیں؟ جنہوں نے کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، بعض کہتے ہیں کہ اس سے قریش قوم مراد ہے، جنہوں نے اللہ کی کتاب کو تقسیم کر دیا، اس کے بعض حصے کو شعر، بعض کو سحر (جادو) بعض کو کہانت اور بعض کو اساطیرالأولین (پہلوں کی کہانیاں) قرار دیا، بعض کہتے ہیں کہ مُقْتَسِمِينَ سے اہل کتاب اور قرآن سے مراد تورات و انجیل ہیں۔ انہوں نے ان آسمانی کتابوں کو متفرق اجزاء میں بانٹ دیا تھا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حضرت صالح (عليه السلام) کی قوم ہے جنہوں نے آپس میں قسم کھائی تھی کہ صالح (عليه السلام) اور ان کے گھر والوں کو رات کے اندھیرے میں قتل کر دیں گے «تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ وَاَهْلَهٗ» (النمل: 49) اور آسمانی کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ ”عِضِينَ“ کے ایک معنی یہ بھی کیے گئے ہیں کہ اس کی بعض باتوں پر ایمان رکھنا اور بعض کے ساتھ کفر کرنا۔
15:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 15:90
Al-Mukhtasar
90- میں تمھیں ڈراتا ہوں کہ تم پر بھی ویسا عذاب نہ آجائے جیسا اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر نازل کیا جنھوں نے اللہ کی کتابوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے کہ وہ کچھ پر ایمان لاتے تھے اور بعض کا انکار کرتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 266
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 266
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 267
آیت 15:90 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجر. 114 میں سے سورت نمبر 15 · آیات کی تعداد: 99.
آیت 15:90 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 15:90 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 266 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 266 · نسخ مصحف (612 صفحات): 267.
آیت 15:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 15:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 15:90: حروف کی تعداد 21، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 15:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 15:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,892 ہے۔
سورۃ الحجر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجر: آیات کی تعداد 99۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 15 پر ہے۔
سورۃ الحجر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجر مکی ہے۔
کیا آیت 15:90 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 15:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 99 آیات اور 655 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔