سورۃ الحجرات 49:17
یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4629، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 517 پر ہے۔
يَمُنُّونَ عَلَيۡكَ أَنۡ أَسۡلَمُواْۖ قُل لَّا تَمُنُّواْ عَلَيَّ إِسۡلَٰمَكُمۖ بَلِ ٱللَّهُ يَمُنُّ عَلَيۡكُمۡ أَنۡ هَدَىٰكُمۡ لِلۡإِيمَٰنِ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
اپنے مسلمان ہونے کا آپ پر احسان جتاتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ اپنے مسلمان ہونے کا احسان مجھ پر نہ رکھو، بلکہ دراصل اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت کی اگر تم راست گو ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہی اعراب نبی (صلى الله عليه وسلم) کو کہتے کہ دیکھو ہم مسلمان ہو گئے اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی مدد کی، جب کہ دوسرے عرب آپ (صلى الله عليه وسلم) سے برسرپیکار ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا رد فرماتے ہوئے فرمایا، تم اللہ پر اسلام لانے کا احسان مت جتلاؤ اس لئے کہ اگر تم اخلاص سےمسلمان ہوئے ہو تو اس کا فائدہ تمہیں ہی ہوگا، نہ کہ اللہ کو۔ اس لئے یہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں قبول اسلام کی توفیق دے دی نہ کہ تمہارا احسان اللہ پر ہے۔
49:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 49:17
Al-Mukhtasar
17- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ دیہاتی اپنے مسلمان ہونے کا آپ پر احسان جتاتے ہیں۔ ان سے کہہ دیں: مجھ پر احسان نہ جتاؤ کہ تم اللہ کے دین میں داخل ہوئے ہو۔ اس کا فائدہ اگر ہوا تو تمھیں ہی ہو گا بلکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا ہے کہ اس نے تمھیں ایمان لانے کی توفیق دی اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ تم دینِ اسلام میں داخل ہو گئے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 517
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 517
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 518
آیت 49:17 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 49:17 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 49:17 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 517 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 517 · نسخ مصحف (612 صفحات): 518.
آیت 49:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 49:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 49:17: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 49:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 49:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,629 ہے۔
سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔
سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجرات مدنی ہے۔
کیا آیت 49:17 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 49:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔