سورۃ الانفطار 82:19
یہ سورۃ الانفطار کی 19 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5848، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 587 پر ہے۔
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والےدن تمام اختیارات کلیتاً صرف اور صرف اللہ کےپاس ہوں گے۔ جیسے فرمایا لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۔ ( سورۂ مؤمن:16 ) چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی پھوپھی حضرت صفیہ (رضی الله عنها) اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ (رضی الله عنها) کو فرما دیا تھا، ”لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان) اور بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کو بھی متنبہ فرما دیا، ”أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَاللهِ لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (مسلم ، كتاب مذكور ، بخاري ، سورة الشعراء ) ۔
82:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 82:19
Al-Mukhtasar
19- جس دن کوئی کسی کو فائدہ دینے کی طاقت نہ رکھتا ہوگا اور اس دن ہر طرح کا معاملہ صرف اکیلے اللہ کے پاس ہوگا۔ کسی دوسرے کا کوئی دخل نہ ہوگا۔ اللہ جيسے چاہے گا تصرف کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 587
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 592
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 593
آیت 82:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفطار. 114 میں سے سورت نمبر 82 · آیات کی تعداد: 19.
آیت 82:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 82:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 587 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 592 · نسخ مصحف (612 صفحات): 593.
آیت 82:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 82:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 82:19: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 82:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 82:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,848 ہے۔
سورۃ الانفطار میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفطار: آیات کی تعداد 19۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 82 پر ہے۔
سورۃ الانفطار مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفطار مکی ہے۔
کیا آیت 82:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 82:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفطار کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 19 آیات اور 80 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔