سورۃ الدہر 76:24 الإنسان
یہ سورۃ الدہر کی 31 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5615، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 579 پر ہے۔
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ ءَاثِمًا أَوۡ كَفُورٗا
پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره1 اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اس کے فیصلے کا انتظار کرو وہ تیری مدد میں کچھ تاخیر کر رہا ہے تو اس میں اس کی حکمت ہے۔ اس لئے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔
- 2 یعنی اگر تجھے اللہ کے نازل کردہ احکام سے روکیں تو ان کا کہنا نہ مان، بلکہ تبلیغ ودعوت کا کام جاری رکھ اور اللہ پر بھروسہ رکھ، وہ لوگوں سے تیری حفاظت فرمائے گا، فاجر جو اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہو اور کفور جو دل سے کفر کرنے والا ہو اور کفور جو دل سے کفر کرنے والا ہو یا کفر میں حد سے بڑھ جانے والا ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد ولید بن مغیرہ ہے جس نے نبی (صلى الله عليه وسلم) سے کہا تھا کہ اس کام سے باز آجا، ہم تجھے تیرے کہنے کے مطابق دولت مہیا کردیتے ہیں اور عرب کی جس عورت سے تو شادی کرنا چاہے، ہم تیری شادی کرادیتے ہیں۔ (فتح القدیر)
76:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 76:24
Al-Mukhtasar
24- لہٰذا آپ اللہ کے تقدیری یا شرعی حکم کے لیے صبر کیجیے اور کوئی بھی گناہ کرنے والا جس گناہ کی طرف بلاتا ہے، اس کی پیروی نہ کیجیے اور کافر جس کفر کی طرف بلاتا ہے، اس میں بھی اس کی بات نہ مانیے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 579
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 583
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 584
آیت 76:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الدہر (الإنسان). 114 میں سے سورت نمبر 76 · آیات کی تعداد: 31.
آیت 76:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 76:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 579 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 583 · نسخ مصحف (612 صفحات): 584.
آیت 76:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 76:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 76:24: حروف کی تعداد 34، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 76:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 76:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,615 ہے۔
سورۃ الدہر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الدہر: آیات کی تعداد 31۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 76 پر ہے۔
سورۃ الدہر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الدہر مدنی ہے۔
کیا آیت 76:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 76:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الدہر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 31 آیات اور 243 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔