سورۃ الدہر 76:3 الإنسان
یہ سورۃ الدہر کی 31 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5594، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 578 پر ہے۔
إِنَّا هَدَيۡنَٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرٗا وَإِمَّا كَفُورًا
ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی مذکورہ قوتوں اور صلاحیتوں کے علاوہ ہم نے خود بھی انبیاء علیہ السلام، اپنی کتابوں اور داعیان حق کے ذریعے سے صحیح راستے کو بیان اور واضح کردیا ہے اب یہ اس کی مرضی ہے کہ اطاعت الہی کا راستہ اختیار کر کے شکر گزار بندہ بن جائے یا معصیت کا راستہ اختیار کر کے اس کا ناشکرا بن جائے۔ جیسے ایک حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: «كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُوبِقُهَا أَوْ مُعْتِقُهَا»، (صحیح مسلم، کتاب الطهارة، باب فضل الوضوء) ”ہر شخص اپنے نفس کی خریدو فروخت کرتا ہے، پس اسے ہلاک کرتا ہے یا اسے آزاد کرالیتا ہے“۔ یعنی اپنے عمل و کسب کے ذریعے سے ہلاک یا آزاد کرالیتا ہے، اگر شر کمائے گا تو اپنے نفس کو ہلاک اور خیر کمائے گا تو نفس کو آزاد کرالے گا۔
76:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 76:3
Al-Mukhtasar
3- بلاشبہ ہم نے اس کے لیے اپنے رسولوں کی زبانی ہدایت کا راستہ واضح کر دیا، پھر اس کے ساتھ اس کے لیے گمراہی کی راہ بھی واضح ہوگئی۔ اب اس کے بعد اس کی مرضی ہے کہ سیدھی راہ پکڑ کر اللہ تعالیٰ کا مومن اور بہت زیادہ شکر گزار بندہ بنے، یا اس راہ سے بھٹک جائے اور اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے والا کافر بندہ بن جائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 578
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 582
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 583
آیت 76:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الدہر (الإنسان). 114 میں سے سورت نمبر 76 · آیات کی تعداد: 31.
آیت 76:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 76:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 578 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 582 · نسخ مصحف (612 صفحات): 583.
آیت 76:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 76:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 76:3: حروف کی تعداد 31، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 76:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 76:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,594 ہے۔
سورۃ الدہر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الدہر: آیات کی تعداد 31۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 76 پر ہے۔
سورۃ الدہر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الدہر مدنی ہے۔
کیا آیت 76:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 76:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الدہر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 31 آیات اور 243 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔