سورۃ الدہر 76:7 الإنسان
یہ سورۃ الدہر کی 31 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5598، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 579 پر ہے۔
يُوفُونَ بِٱلنَّذۡرِ وَيَخَافُونَ يَوۡمٗا كَانَ شَرُّهُۥ مُسۡتَطِيرٗا
جو نذر پوری کرتے ہیں1 اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت و اطاعت کرتے ہیں نذر بھی مانتے ہیں تو اسی کے لیے اور پھر اسے پورا کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ نذر کا پورا کرنا بھی ضروری ہے۔ بشرطیکہ معصیت کی نہ ہو۔ چنانچہ حدیث میں ہے ”جس شخص نے نذر مانی کہ وہ اللہ کی اطاعت کرے گا، تو وہ اس کی اطاعت کرے اور جس نے معصیت الٰہی کی نذر مانی ہے تو، وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے“، یعنی اسے پورا نہ کرے۔ (صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب النذر فی الطاعة)
- 2 یعنی اس دن سے ڈرتے ہوئے محرمات اور معصیات کا ارتکاب نہیں کرتے۔ برائی پھیل جانے کا مطلب ہے کہ اس روز اللہ کی گرفت صرف وہی بچے گا جسے اللہ اپنے دامن عفو و رحمت میں ڈھانک لے گا۔ باقی سب اس کے شر کی لپیٹ میں ہونگے۔
76:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 76:7
Al-Mukhtasar
7- جو بندے یہ مشروب پئیں گے، ان کی خوبیاں یہ ہیں کہ جن اطاعت کے کاموں کا انھوں نے خود کو پابند کیا ہے، وہ انھیں پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی ہر طرف پوری طرح پھیل جانے والی ہے اوروہ ہے قیامت کا دن۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 29
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 579
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 582
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 583
آیت 76:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الدہر (الإنسان). 114 میں سے سورت نمبر 76 · آیات کی تعداد: 31.
آیت 76:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 29.
آیت 76:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 579 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 582 · نسخ مصحف (612 صفحات): 583.
آیت 76:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 76:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 76:7: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 76:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 76:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,598 ہے۔
سورۃ الدہر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الدہر: آیات کی تعداد 31۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 76 پر ہے۔
سورۃ الدہر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الدہر مدنی ہے۔
کیا آیت 76:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 76:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الدہر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 31 آیات اور 243 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔