سورۃ بنی اسرائیل 17:101 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2130، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 292 پر ہے۔
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ تِسۡعَ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖۖ فَسۡـَٔلۡ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ إِذۡ جَآءَهُمۡ فَقَالَ لَهُۥ فِرۡعَوۡنُ إِنِّي لَأَظُنُّكَ يَٰمُوسَىٰ مَسۡحُورٗا
ہم نے موسیٰ کو نو معجزے1 بالکل صاف صاف عطا فرمائے، تو خود ہی بنی اسرائیل سے پوچھ لے کہ جب وه ان کے پاس پہنچے تو فرعون بوﻻ کہ اے موسیٰ میرے خیال میں تو تجھ پر جادو کردیا گیا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 وہ نو معجزے ہیں۔ ہاتھ، لاٹھی، قحط سالی، نقص ثمرات، طوفان، جراد (ٹڈی دل) قُمّل (کھٹمل، جوئیں) ضفادع (مینڈک) اور خون، امام حسن بصری کہتے ہیں، کہ قحط سالی اور نقص ثمرات ایک ہی چیز ہے اور نواں معجزہ لاٹھی کا جادو گروں کی شعبدہ بازی کو نگل جانا ہے۔ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو ان کے علاوہ بھی معجزات دیئے گئے تھے مثلًا لاٹھی کا پتھر پر مارنا، جس سے بارہ چشمے ظاہر ہوگئے تھے، بادلوں کا سایہ کرنا، من و سلوی وغیرہ۔ لیکن یہاں آیات تسعہ سے صرف وہی نو معجزات مراد ہیں، جن کا مشاہدہ فرعون اور اس کی قوم نے کیا۔ اسی لیے حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) نے انْفِلاقُ بَحْرٍ (سمندر کا پھٹ کر راستہ بن جانے) کو بھی ان نو معجزات میں شمار کیا ہے اور قحط سالی اور نقص ثمرات کو ایک معجزہ شمار کیا ہے، ترمذی کی ایک روایت میں آیات تسعہ کی تفصیل اس سے مختلف بیان کی گئی ہے لیکن سنداً وہ روایت ضعیف ہے اس لیے آیات تسعہ سے مراد یہی مذکورہ معجزات ہیں۔
17:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:101
Al-Mukhtasar
جب نبی کریم صلى اللہ عليہ وسلم کو مشرکین کی طرف سے تکذیب کا سامنا کرنا پڑا تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام اور فرعون اور اس کی قوم کا واقعہ ذکر کرکے آپ کو یوں تسلی دی:
101-یقیناً ہم نے موسیٰ( علیہ السلام ) کو نو واضح معجزات: عصا، روشن ہاتھ، قحط سالی، پھلوں کی کمی، طوفان، ٹڈی دل، جوئیں، مینڈک اور خون عطا کیے جوان کی صداقت کے گواہ تھے، لہٰذا اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان یہود سے پوچھیں کہ جب موسیٰ علیہ السلام ان کے بڑوں کے پاس یہ معجزات لے کر آئے تو فرعون نے ان سے کہا: اے موسیٰ! میرے خیال میں تم پر جادو کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تم ایسی عجیب و غریب چیزیں لاتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 292
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 292
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 293
آیت 17:101 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:101 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:101 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 292 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 292 · نسخ مصحف (612 صفحات): 293.
آیت 17:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 17:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:101: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,130 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:101 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔