مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:110 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2139، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 293 پر ہے۔

قُلِ ٱدۡعُواْ ٱللَّهَ أَوِ ٱدۡعُواْ ٱلرَّحۡمَٰنَۖ أَيّٗا مَّا تَدۡعُواْ فَلَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ وَلَا تَجۡهَرۡ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتۡ بِهَا وَٱبۡتَغِ بَيۡنَ ذَٰلِكَ سَبِيلٗا

کہہ دیجئیے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں1 ۔ نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیده بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کرلے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جس طرح کہ پہلے گزر چکا ہے کہ مشرکین مکہ کے لئے اللہ کا صفتی نام ”رحمٰن“ یا ”رحیم“ نامانوس تھا اور بعض آثار میں آتا ہے کہ بعض مشرکین نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کی زبان مبارک سے یا رحمٰن و رحیم کے الفاظ سنے تو کہا کہ ہمیں تو یہ کہتا ہے کہ صرف ایک اللہ کو پکارو اور خود دو معبودوں کو پکار رہا ہے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی (ابن کثیر)
  2. 2 اس کی شان نزول میں حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) بیان فرماتے ہیں کہ مکے میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) چھپ کر رہتے تھے، جب اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تو آواز قدرے بلند فرما لیتے، مشرکین قرآن سن کر قرآن کو اور اللہ کو گالی گلوچ کرتے، اللہ تعالٰی نے فرمایا، اپنی آواز کو اتنا اونچا نہ کرو کہ مشرکین سن کر قرآن کو برا بھلا کہیں اور نہ آواز اتنی پست کرو کہ صحابہ (رضي الله عنهم) بھی نہ سن سکیں( البخاري- التوحيد، باب قول الله تعالى أنزله بعلمه والملائكة يشهدون- ومسلم، الصلاة، باب التوسط في القراءة )، خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا واقعہ ہے کہ ایک رات نبی (صلى الله عليه وسلم) کا گزر حضرت ابو بکر صدیق (رضي الله عنه) کی طرف سے ہوا تو وہ پست آواز سے نماز پڑھ رہے ہیں، پھر حضرت عمر (رضي الله عنه) کو بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا تو وہ اونچی آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے دونوں سے پوچھا تو حضرت ابو بکر صدیق (رضي الله عنه)نے فرمایا میں جس سے مصروف مناجات تھا، وہ میری آواز سن رہا تھا، حضرت عمر (رضي الله عنه) نے جواب دیا کہ میرا مقصد سوتوں کو جگانا اور شیطان کو بھگانا تھا۔ آپ نے صدیق اکبر (رضي الله عنه) سے فرمایا ”اپنی آواز قدرے بلند کرو“ اور حضرت عمر (رضي الله عنه) سے کہا ”اپنی آواز کچھ پست رکھو“ ( مشكاة باب صلاة الليل، بحواله أبو داود ترمذي )۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ یہ آیت دعا کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ (بخاری و مسلم، بحوالہ فتح القدیر)

17:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:110 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:110

Al-Mukhtasar

110- اے رسول! ان لوگوں سے کہہ دیں جو آپ کے ان الفاظ: (یااللہ یا رحمان!) میں دعا کرنے پر اعتراض کرتے ہیں،اللہ اور رحمان دونوں اس پاک ذات کے نام ہیں، لہٰذا تم ان دونوں میں سے جس کسی کے ساتھ یا ان کے علاوہ اس کے باقی ناموں کے ساتھ دعا کرو تو اس پاک ذات کے سبھی نام نہایت اچھے ہیں اور یہ دونوں بھی انھی میں سے ہیں، لہٰذا تم اسے ان دونوں سے یا ان کے علاوہ جو اس کے نام ہیں، ان سے پکارو۔ آپ نماز میں اپنی قراء ت اس قدر بلند نہ کریں کہ مشرک آپ کی آواز سنیں اور نہ اتنی پست کریں کہ اہلِ ایمان بھی نہ سن سکیں اور ان دونوں صورتوں کے درمیان راہ تلاش کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
293
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
292
نسخ مصحف (612 صفحات)
293
آیت 17:110 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:110 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:110 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 293 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 292 · نسخ مصحف (612 صفحات): 293.

آیت 17:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 17:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:110: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,139 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:110 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play