مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:18 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2047، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 284 پر ہے۔

مَّن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعَاجِلَةَ عَجَّلۡنَا لَهُۥ فِيهَا مَا نَشَآءُ لِمَن نُّرِيدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَهُۥ جَهَنَّمَ يَصۡلَىٰهَا مَذۡمُومٗا مَّدۡحُورٗا

جس کا اراده صرف اس جلدی والی دنیا (فوری فائده) کا ہی ہو اسے ہم یہاں جس قدر جس کے لئے چاہیں سردست دیتے ہیں بالﺂخر اس کے لئے ہم جہنم مقرر کردیتے ہیں جہاں وه برے حالوں دھتکارا ہوا داخل ہوگا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی دنیا کے ہر طالب کو دنیا نہیں ملتی، صرف اسی کو ملتی ہے جس کو ہم چاہیں، پھر اس کو بھی اتنی دنیا نہیں جتنی وہ چاہتا ہے بلکہ اتنی ہی ملتی ہے جتنی ہم اس کے لئے فیصلہ کریں۔ لیکن اس دنیا طلبی کا نتیجہ جہنم کا دائمی عذاب اور اس کی رسوائی ہے۔

17:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:18 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:18

Al-Mukhtasar

18- جو نیکی کے کاموں سے صرف دنیاوی زندگی کا طلب گار ہو اور آخرت پر ایمان لائے نہ اس کی پروا کرے، تو ہم اسے یہاں فوراً وہ دیتے ہیں جو ہم چاہیں نہ کہ وہ نعمتیں جو وہ چاہے، یہ بھی اسے جس کو ہم دینا چاہیں، پھر ہم اس کے لیے جہنم مقرر کر دیتے ہیں جس میں وہ روزِ قیامت داخل ہو کر اس کی گرمی کا سامنا کرے گا جبکہ وہ اپنے دنیا منتخب کرنے اور آخرت کا انکار کرنے کی وجہ سے نہایت مذموم اور اللہ کی رحمت سے دھتکارا ہوا ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
284
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
284
نسخ مصحف (612 صفحات)
285
آیت 17:18 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:18 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:18 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 284 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 284 · نسخ مصحف (612 صفحات): 285.

آیت 17:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 17:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:18: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,047 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:18 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play