سورۃ بنی اسرائیل 17:37 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2066، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 285 پر ہے۔
وَلَا تَمۡشِ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَرَحًاۖ إِنَّكَ لَن تَخۡرِقَ ٱلۡأَرۡضَ وَلَن تَبۡلُغَ ٱلۡجِبَالَ طُولٗا
اور زمین میں اکڑ کر نہ چل کہ نہ تو زمین کو پھاڑ سکتا ہے اور نہ لمبائی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اترا کر اور اکڑ کر چلنا، اللہ کو سخت ناپسند ہے۔ قارون کو اسی بنا پر اس کے گھر اور خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا (القصص:81) حدیث میں آتا ہے ”ایک شخص دو چادریں پہنے اکڑ کر چل رہا تھا کہ اس کو زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک دھنستا چلا جائے گا“۔ (صحيح مسلم، كتاب اللباس، باب تحريم التبختر في المشي مع إعجابه بثيابه) اللہ تعالٰی کو تواضع اور عاجزی پسند ہے۔
17:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:37
Al-Mukhtasar
37- زمین میں تکبر اور غرور سے نہ چلو، بلاشبہ اگر تم اس میں فخر و غرور سے چلو گے تو اپنی اس چال سے زمین کو پھاڑ سکتے ہو نہ کسی صورت میں اپنے قدوقامت کی لمبائی اور بلندی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتے ہو، پھر تکبر کس بات کا؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 285
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 285
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 286
آیت 17:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 285 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 285 · نسخ مصحف (612 صفحات): 286.
آیت 17:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 17:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:37: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,066 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔