سورۃ بنی اسرائیل 17:47 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2076، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 286 پر ہے۔
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَسۡتَمِعُونَ بِهِۦٓ إِذۡ يَسۡتَمِعُونَ إِلَيۡكَ وَإِذۡ هُمۡ نَجۡوَىٰٓ إِذۡ يَقُولُ ٱلظَّٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٗا مَّسۡحُورًا
جس غرض سے وه لوگ اسے سنتے ہیں ان (کی نیتوں) سے ہم خوب آگاه ہیں، جب یہ آپ کی طرف کان لگائے ہوئے ہوتے ہیں تب بھی اور جب یہ مشوره کرتے ہیں تب بھی جب کہ یہ ﻇالم کہتے ہیں کہ تم اس کی تابعداری میں لگے ہوئے ہو جن پر جادو1 کردیا گیا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) کو یہ سحر زدہ سمجھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہوئے قرآن سنتے اور آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں، اس لئے ہدایت سے محروم ہی رہتے ہیں۔
17:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:47
Al-Mukhtasar
47- ہم ان کے سرداروں کے قرآن سننے کا طریقہ جانتے ہیں۔ وہ ہدایت حاصل کرنے کے ارادے سے سنتے ہی نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کی قراء ت کے وقت مذاق اڑائیں اور شور و غل کریں۔ ہم ان کی سرگوشیوں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں جو وہ جھٹلانے اور قرآن سے روکنے کے لیے کرتے ہیں۔ جب کفر کر کے خود پر ظلم کرنے والے یہ لوگ کہتے ہیں: اے لوگو! تم اس شخص کی فرماں برداری میں لگے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے اور اس کی عقل جاتی رہی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 286
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 286
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 287
آیت 17:47 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:47 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:47 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 286 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 286 · نسخ مصحف (612 صفحات): 287.
آیت 17:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 17:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:47: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,076 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:47 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔