سورۃ بنی اسرائیل 17:51 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2080، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 287 پر ہے۔
أَوۡ خَلۡقٗا مِّمَّا يَكۡبُرُ فِي صُدُورِكُمۡۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَاۖ قُلِ ٱلَّذِي فَطَرَكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖۚ فَسَيُنۡغِضُونَ إِلَيۡكَ رُءُوسَهُمۡ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَۖ قُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَرِيبٗا
یا کوئی اور ایسی خلقت جو تمہارے دلوں میں بہت ہی سخت معلوم ہو1 ، پھر وه پوچھیں کہ کون ہے جو دوباره ہماری زندگی لوٹائے؟ آپ جواب دے دیں کہ وہی اللہ جس نے تمہیں اول بار پیدا کیا، اس پر وه اپنے سر ہلا ہلا2 کر آپ سے دریافت کریں گے کہ اچھا یہ ہے کب؟ تو آپ جواب دے دیں کہ کیا عجب کہ وه (ساعت) قریب ہی آن لگی ہو.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی اس سے بھی زیادہ سخت چیز، جو تمہارے علم میں ہو، وہ بن جاؤ اور پھر پوچھو کہ کون زندہ کرے گا؟۔
- 2 أَنْغَضَ يُنْغِضُ کے معنی ہیں سر ہلانا۔ یعنی استہزاء کے طور پر سر ہلا کر وہ کہیں گے کہ یہ دوبارہ زندگی کب ہوگی؟۔
- 3 قریب کا مطلب ہے، ہونے والی چیز «كُلُّ مَا هُوَ آتٍ فَهُوَ قَرِيبٌ» ”ہر وقوع پذیر ہونے والی چیز قریب ہے“۔ اور ”عسی“ بھی قرآن میں یقین اور واجب الوقوع کے معنی میں استعمال ہوا ہے، یعنی قیامت کا وقوع یقینی اور ضروری ہے۔
17:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:51
Al-Mukhtasar
51- یا ان دونوں سے بڑی کوئی ایسی مخلوق بن جاؤ جو تمھارے دلوں میں ان سے زیادہ بڑی ہو، پھر بھی اللہ تعالیٰ تمھیں ایسے ہی لوٹائے گا جیسے اس نے تمھیں پہلی مرتبہ بنایا تھا اور جس طرح اس نے تمھیں پہلی بار پیدا کیا، اسی طرح تمھیں زندہ کرے گا تو بھی یہ سرکش یہی کہیں گے: ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ کون زندہ کرے گا؟ ان سے کہہ دیں: تمھیں وہ ذات دوبارہ اٹھائے گی جس نے تمھیں پہلی بار بغیر کسی سابقہ نمونے کے بنایا، پھر یہ لوگ آپ کے جواب کا مذاق اڑاتے ہوئے سر ہلا ہلا کر اور اسے ناممکن سمجھتے ہوئے کہیں گے: اچھا یہ لوٹنا ہے کب؟ ان سے کہہ دیں: ہو سکتا ہے وہ قریب ہی ہو، کیونکہ ہر آنے والی چیز قریب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 287
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 286
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 287
آیت 17:51 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:51 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:51 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 287 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 286 · نسخ مصحف (612 صفحات): 287.
آیت 17:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 17:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:51: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,080 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:51 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔