سورۃ بنی اسرائیل 17:67 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2096، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 289 پر ہے۔
وَإِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فِي ٱلۡبَحۡرِ ضَلَّ مَن تَدۡعُونَ إِلَّآ إِيَّاهُۖ فَلَمَّا نَجَّىٰكُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ أَعۡرَضۡتُمۡۚ وَكَانَ ٱلۡإِنسَٰنُ كَفُورًا
اور سمندروں میں مصیبت پہنچتے ہی جنہیں تم پکارتے تھے سب گم ہوجاتے ہیں صرف وہی اللہ باقی ره جاتا ہے۔ پھر جب وه تمہیں خشکی کی طرف بچا ﻻتا ہے تو تم منھ پھیر لیتے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ مضموں پہلے بھی کئی جگہ گزر چکا ہے۔
17:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:67
Al-Mukhtasar
67-اے مشرکو! جب تمھیں سمندر میں کوئی آزمائش آتی ہے اور کسی ناپسندیدہ صورت حال سے واسطہ پڑتا ہے حتی کہ تمھیں ہلاکت کا ڈر ہونے لگتا ہے تو تمھارے دل سے وہ سارے معبود غائب ہو جاتے ہیں جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ اس وقت تم صرف اللہ کو یاد کرتے اور اسی سے مدد مانگتے ہو، پھر جب وہ تمھاری مدد کرتا اور تمھیں خطرات سے صحیح سلامت نکال لیتا ہے اور تم خشکی پر آجاتے ہو تو تم اس کی توحید اور اس اکیلے سے دعا کرنا چھوڑ دیتے ہو اور اپنے بتوں کی طرف پلٹ جاتے ہو۔ انسان ہے ہی اللہ کی نعمتوں کا ناشکرا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 289
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 288
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 289
آیت 17:67 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:67 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:67 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 289 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 288 · نسخ مصحف (612 صفحات): 289.
آیت 17:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 17:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:67: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,096 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:67 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔