سورۃ بنی اسرائیل 17:77 الإسراء
یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2106، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 290 پر ہے۔
سُنَّةَ مَن قَدۡ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِن رُّسُلِنَاۖ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحۡوِيلًا
ایسا ہی دستور ان کا تھا جو آپ سے پہلے رسول ہم نے بھیجے1 اور آپ ہمارے دستور میں کبھی ردوبدل نہ پائیں گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی یہ دستور پرانا چلا آرہا ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے رسولوں کے لئے بھی برتا جاتا رہا ہے کہ جب ان قوموں نے انہیں اپنے وطن سے نکال دیا یا انہیں نکلنے پر مجبور کر دیا تو پھر وہ قومیں بھی اللہ کے عذاب سے محفوظ نہ رہیں۔
- 2 چنانچہ اہل مکہ کے ساتھ بھی یہی ہوا کہ رسول اللہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی ہجرت کے ڈیڑھ سال بعد ہی میدان بدر میں وہ عبرت ناک ذلت و شکست سے دو چار ہوئے اور چھ سال بعد ٨ ہجری میں مکہ ہی فتح ہوگیا اور اس ذلت و ہزیمیت کے بعد وہ سر اٹھانے کے قابل نہ رہے۔
17:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 17:77
Al-Mukhtasar
77- آپ کے بعد ان کے زیادہ دیر وہاں نہ رہ سکنے کا یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کا عام دستور ہے جو آپ سے پہلے رسولوں کے وقت سے چلا آرہا ہے اور وہ یہ کہ جس قوم نے اپنے رسول کو اپنے ہاں سے نکالا، اللہ تعالیٰ نے اس پر عذاب نازل کیا۔ اے رسول! آپ ہمارے دستور میں کوئی تبدیلی نہ پائیں گے بلکہ اس قانون کو رائج اور ثابت پائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 290
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 289
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 290
آیت 17:77 کس سورت میں ہے؟
سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 17:77 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 17:77 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 290 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 289 · نسخ مصحف (612 صفحات): 290.
آیت 17:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 17:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 17:77: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 17:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 17:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,106 ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔
کیا آیت 17:77 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 17:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔