مواد پر جائیں

سورۃ بنی اسرائیل 17:97 الإسراء

یہ سورۃ بنی اسرائیل کی 111 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2126، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 292 پر ہے۔

وَمَن يَهۡدِ ٱللَّهُ فَهُوَ ٱلۡمُهۡتَدِۖ وَمَن يُضۡلِلۡ فَلَن تَجِدَ لَهُمۡ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِهِۦۖ وَنَحۡشُرُهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ عُمۡيٗا وَبُكۡمٗا وَصُمّٗاۖ مَّأۡوَىٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ كُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنَٰهُمۡ سَعِيرٗا

اللہ جس کی رہنمائی کرے تو وه ہدایت یافتہ ہے اور جسے وه راه سے بھٹکا دے ناممکن ہے کہ تو اس کا مددگار اس کے سوا کسی اور کو پائے1 ، ایسے لوگوں کا ہم بروز قیامت اوندھے منھ حشر کریں گے2، دراں حالیکہ وه اندھے، گونگے اور بہرے ہوں گے3، ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ جب کبھی وه بجھنے لگے گی ہم ان پر اسے اور بھڑکا دیں گے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 میری تبلیغ و دعوت سے کون ایمان لاتا ہے، کون نہیں، یہ بھی اللہ کے اختیار میں ہے، میرا کام صرف تبلیغ ہی ہے۔
  2. 2 حدیث میں آتا ہے کہ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) نے تعجب کا اظہار کیا کہ اوندھے منہ کس طرح حشر ہوگا؟ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، جس اللہ نے ان کو پیروں سے چلنے کی قوت عطا کی ہے، وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ انہیں منہ کے بل چلا دے۔ ( صحيح بخاري، سورة الفرقان، مسلم، صفة القيامة والجنة والنار، باب يحشر الكافر على وجهه )۔
  3. 3 یعنی جس طرح وہ دنیا میں حق کے معاملے میں اندھے، بہرے اور گونگے بنے رہے، قیامت والے دن بطور جزا اندھے، بہرے اور گونگے ہوں گے۔

17:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ بنی اسرائیل
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي بنی اسرائیل 17:97 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 17:97

Al-Mukhtasar

97- اللہ تعالیٰ جسے ہدایت کی توفیق دے، وہی درحقیقت ہدایت یافتہ ہے اور اے رسول! جسے اللہ ہدایت کی راہ سے بھٹکا دے اور گمراہ کردے تو آپ ایسے لوگوں کے لیے کوئی کارساز نہ پائیں گے جو ان کی حق کی طرف رہنمائی کر سکے، ان سے تکلیف دور کرے یا انھیں نفع دے سکے اور ہم قیامت کے دن انھیں چہروں کے بل گھسیٹ کر جمع کریں گے۔ نہ وہ دیکھ سکیں گے، نہ بولیں گے اور نہ سن سکیں گے۔ ان کی منزل جہنم ہوگی جہاں وہ ٹھہریں گے۔ جب بھی اس کے شعلے بجھنے لگیں گے ہم انھیں دوبارہ بھڑکا دیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
292
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
291
نسخ مصحف (612 صفحات)
292
آیت 17:97 کس سورت میں ہے؟

سورۃ بنی اسرائیل (الإسراء). 114 میں سے سورت نمبر 17 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 17:97 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 17:97 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 292 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 291 · نسخ مصحف (612 صفحات): 292.

آیت 17:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 17:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 17:97: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 17:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 17:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,126 ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ بنی اسرائیل: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 17 پر ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ بنی اسرائیل مکی ہے۔

کیا آیت 17:97 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 17:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ بنی اسرائیل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,556 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play