سورۃ الجاثیہ 45:10 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4483، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 499 پر ہے۔
مِّن وَرَآئِهِمۡ جَهَنَّمُۖ وَلَا يُغۡنِي عَنۡهُم مَّا كَسَبُواْ شَيۡـٔٗا وَلَا مَا ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ
ان کے پیچھے دوزخ ہے1 ، جو کچھ انہوں نے حاصل کیا تھا وه انہیں کچھ بھی نفع نہ2 دے گا اور نہ وه (کچھ کام آئیں گے) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا کارساز3 بنا رکھا تھا، ان کے لیے تو بہت بڑا عذاب ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ایسے کردار کے لوگوں کے لیے قیامت میں جہنم ہے۔
- 2 یعنی دنیا میں جو مال انہوں نے کمایا ہوگا، جن اولاد اور جتھے پر وہ فخر کرتے رہے ہوں گے، وہ قیامت والے دن انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔
- 3 جن کو دنیا میں اپنا دوست، مددگار اور معبود بنا رکھا تھا، وہ اس روز ان کو نظر ہی نہیں آئیں گے، مدد تو انہوں نے کیا کرنی ہوگی؟
45:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:10
Al-Mukhtasar
10- ان کے آگے دوزخ کی آگ ہے جو آخرت میں ان کا انتظار کر رہی ہے اور جو اموال انھوں نے کمائے ہیں، وہ اللہ (کے عذاب) سے بچانے میں ان کے کسی کام نہ آئیں گے اور جن بتوں کو انھوں نے اللہ کے سوا کارساز بنا کران کی عبادت کی، وہ بھی ان سے کوئی عذاب دور نہ کر سکیں گے اور ان کے لیے قیامت کے دن بہت بڑا عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 499
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 499
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 500
آیت 45:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 499 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 499 · نسخ مصحف (612 صفحات): 500.
آیت 45:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 45:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:10: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,483 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔