سورۃ الجاثیہ 45:35 الجاثية
یہ سورۃ الجاثیہ کی 37 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4508، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 502 پر ہے۔
ذَٰلِكُم بِأَنَّكُمُ ٱتَّخَذۡتُمۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗا وَغَرَّتۡكُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ فَٱلۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُونَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ
یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا، پس آج کے دن نہ تو یہ (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اللہ کی آیات و احکام کا استہزا اور دنیا کے فریب و غرور میں مبتلا رہنا، یہ دو جرم ایسے ہیں جنہوں نے تمہیں عذاب جہنم کا مستحق بنادیا، اب اس سے نکلنے کا امکان ہے اور نہ اس بات کی ہی امید کہ کسی موقعے پر تمہیں توبہ اور رجوع کا موقعہ دے دیا جائے، اور تم توبہ و معذرت کرکے اللہ کو منالو۔ لا يُسْتَعْتَبُونَ أَيْ لا يُسْتَرْضَوْنَ وَلا يُطْلَبُ مِنْهُمُ الرُّجُوعُ إِلَى طَاعَةِ اللهِ، لأَنَّهُ يَوْمٌ لا تُقْبَلُ فِيهِ تَوْبَةٌ وَلا تَنْفَعُ فِيهِ مَعْذِرَةٌ. (فتح القدير)۔
45:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 45:35
Al-Mukhtasar
35- یہ عذاب جو تمھیں دیا جا رہا ہے، اس وجہ سے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑایا اور تم ان سے ٹھٹھا کرتے تھے۔ تمھیں زندگی کی لذتوں اور خواہشات نے دھوکے میں مبتلا کیے رکھا، چنانچہ اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑانے والے یہ کافر آگ سے نہیں نکلیں گے بلکہ ہمیشہ ہمیشہ آگ میں جلتے رہیں گے اور انھیں دنیا کی زندگی کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا کہ وہ نیک عمل کریں اور نہ ان کا رب ان سے راضی ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 502
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 501
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 502
آیت 45:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الجاثیہ (الجاثية). 114 میں سے سورت نمبر 45 · آیات کی تعداد: 37.
آیت 45:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 45:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 502 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 501 · نسخ مصحف (612 صفحات): 502.
آیت 45:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 45:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 45:35: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 45:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 45:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,508 ہے۔
سورۃ الجاثیہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الجاثیہ: آیات کی تعداد 37۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 45 پر ہے۔
سورۃ الجاثیہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الجاثیہ مکی ہے۔
کیا آیت 45:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 45:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الجاثیہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 37 آیات اور 488 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔