سورۃ الکہف 18:14 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2154، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 294 پر ہے۔
وَرَبَطۡنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ إِذۡ قَامُواْ فَقَالُواْ رَبُّنَا رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ لَن نَّدۡعُوَاْ مِن دُونِهِۦٓ إِلَٰهٗاۖ لَّقَدۡ قُلۡنَآ إِذٗا شَطَطًا
ہم نے ان کے دل مضبوط کردیئے1 تھے جب کہ یہ اٹھ کھڑے ہوئے2 اور کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو وہی ہے جو آسمان وزمین کا پروردگار ہے، ناممکن ہے کہ ہم اس کے سوا کسی اور معبود کو پکاریں اگر ایسا کیا تو ہم نے نہایت ہی غلط بات کہی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ہجرت کرنے کی وجہ سے اپنے خویش و اقارب کی جدائی اور عیش و راحت کی زندگی سے محرومی کا جو صدمہ انہیں اٹھانا پڑا، ہم نے ان کے دل کو مضبوط کر دیا تاکہ وہ صدمات کو برداشت کرلیں۔ نیز حق گوئی کا فریضہ بھی جرأت اور حوصلے سے ادا کر سکیں۔
- 2 اس قیام سے مراد اکثر مفسرین کے نزدیک وہ طلبی ہے، جو بادشاہ کے دربار میں ان کی ہوئی اور بادشاہ کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں نے توحید کا وعظ بیان کیا، بعض کہتے ہیں کہ شہر سے باہر آپس میں ہی کھڑے، ایک دوسرے کو توحید کی بات سنائی، جو فرداً فرداً اللہ کی طرف سے ان کے دلوں میں ڈالی گئی اور یوں اہل توحید باہم اکٹھے ہوگئے۔
- 3 شَطَطًا کے معنی جھوٹ کے یا حد سے تجاوز کرنے کے ہیں۔
18:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:14
Al-Mukhtasar
14- ہم نے ان کے دل ایمان اور اس پر جم جانے کے ساتھ اور اس راہ میں اپنے وطن چھوڑنے پر صبر کرنے کے ساتھ مضبوط کیے۔ جب وہ کافر بادشاہ کے سامنے اپنے اکیلے اللہ پر ایمان کے اظہار کے لیے کھڑے ہوگئے اور اس سے کہا: ہمارا رب جس پر ہم ایمان لائے اور جس کی ہم نے عبادت کی، وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔ ہم اس کے سوا کسی من گھڑت جھوٹے معبود کی عبادت ہرگز نہیں کریں گے۔ اگر ہم نے اس کے علاوہ کسی کی عبادت کی تو یقیناً ہم نے حق سے ہٹی ہوئی بہت ظلم والی بات کی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 294
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 294
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 295
آیت 18:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 294 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 294 · نسخ مصحف (612 صفحات): 295.
آیت 18:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 18:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:14: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,154 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔