سورۃ الکہف 18:24 الكهف
یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2164، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 296 پر ہے۔
إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ وَٱذۡكُر رَّبَّكَ إِذَا نَسِيتَ وَقُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَهۡدِيَنِ رَبِّي لِأَقۡرَبَ مِنۡ هَٰذَا رَشَدٗا
مگر ساتھ ہی انشاءاللہ کہہ لینا1 ۔ اور جب بھی بھولے، اپنے پروردگار کی یاد کر لیا کرنا2 اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیاده ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مفسرین کہتے ہیں کہ یہودیوں نے نبی سے تین باتیں پوچھی تھیں، روح کی حقیقت کیا ہے اور اصحاب کہف اور ذوالقرنین کون تھے؟ کہتے ہیں کہ یہی سوال اس سورت کے نزول کا سبب بنا نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا میں تمہیں کل جواب دونگا، لیکن اس کے بعد 15 دن تک جبرائیل وحی لے کر نہیں آئے۔ پھر جب آئے تو اللہ تعالٰی نے ان شاء اللہ کہنے کا یہ حکم دیا۔ آیت میں ”غد“ سے مراد مستقبل ہے یعنی جب بھی مستقبل قریب یا بعید میں کوئی کام کرنے کا عزم کرو تو ان شاء اللہ ضرور کہا کرو۔ کیونکہ انسان کو تو پتہ نہیں کہ جس بات کا عزم کر رہا ہے، اس کی توفیق بھی اسے اللہ کی مشیت سے ملتی ہے یا نہیں۔
- 2 یعنی اگر کلام یا وعدہ کرتے وقت ان شاء اللہ کہنا بھول جاؤ، تو جس وقت یاد آجائے ان شاء اللہ کہہ لیا کرو، یا پھر رب کو یاد کرنے کا مطلب، اس کی تسبیح و تحمید اور اس سے استفغار ہے۔
- 3 یعنی میں جس کا عزم ظاہر کر رہا ہوں، ممکن ہے اللہ تعالٰی اس سے زیادہ بہتر اور مفید کام کی طرف میری رہنمائی فرما دے۔
18:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 18:24
Al-Mukhtasar
24- مگر آپ اپنے اس فعل کو اللہ کی مشیّت و ارادے سے مشروط کر دیں، یعنی یوں کہیں: اگر اللہ نے چاہا تو کل میں یہ کام ضرور کروں گا۔اگر آپ یہ کہنا بھول گئے ہوں، تو اپنے قول ’’ان شاء اللہ‘‘ سے اپنے رب کو یاد کر لیں۔ اور یہ کہیں: مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت اور توفیق کے قریب کی بات کی راہنمائی کرے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 15
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 296
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 296
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 297
آیت 18:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.
آیت 18:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 15.
آیت 18:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 296 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 296 · نسخ مصحف (612 صفحات): 297.
آیت 18:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 18:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 18:24: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 18:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 18:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,164 ہے۔
سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔
سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الکہف مکی ہے۔
کیا آیت 18:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 18:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔