مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:42 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2182، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 298 پر ہے۔

وَأُحِيطَ بِثَمَرِهِۦ فَأَصۡبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيۡهِ عَلَىٰ مَآ أَنفَقَ فِيهَا وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُشۡرِكۡ بِرَبِّيٓ أَحَدٗا

اور اس کے (سارے) پھل گھیر لئے گئے1 ، پس وه اپنے اس خرچ پر جو اس نے اس میں کیا تھا اپنے ہاتھ ملنے2 لگا اور وه باغ تو اوندھا الٹا پڑا تھا3 اور (وه شخص) یہ کہہ رہا تھا کہ کاش! میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرتا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ کنایہ ہے ہلاکت و فنا سے۔ یعنی سارا باغ ہلاک کر ڈالا۔
  2. 2 یعنی باغ کی تعمیر و اصلاح اور کاشتکاری کے اخراجات پر کف افسوس ملنے لگا۔ ہاتھ ملنا کنایہ، یہ ہے ندامت سے۔
  3. 3 یعنی جن چھتوں، چھپروں پر انگوروں کی بیلیں تھیں، وہ سب زمین پر آرہیں اور انگوروں کی ساری فصل تباہ ہوگئی۔
  4. 4 اب اسے احساس ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اس کی نعمتوں سے فیض یاب ہو کر اس کے احکام کا انکار کرنا اور اس کے مقابلے میں سرکشی، کسی طرح بھی ایک انسان کے لئے زیبا نہیں، لیکن اب حسرت و افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا، اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔

18:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:42 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:42

Al-Mukhtasar

42- اور مومن جو توقع کررہا تھا وہی ہوا، چنانچہ کافر کے باغ کے پھلوں کو تباہی نے گھیر لیا اور کافر نے اس کی آباد کاری اور اصلاح میں جو مال خرچ کیا تھا، شدید حسرت اور پچھتاوے سے اس پر ہاتھ ملتا رہ گیا اور وہ باغ اپنے ان ستونوں اور چھپروں پر گرا پڑا تھا جن پر انگوروں کی بیلیں پھیلائی جاتی تھیں اور وہ یہ کہہ رہا تھا: اے کاش! میں اپنے اکیلے رب پر ایمان لاتا اور اس کے ساتھ اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہراتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
298
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
298
نسخ مصحف (612 صفحات)
299
آیت 18:42 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:42 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:42 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 298 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 298 · نسخ مصحف (612 صفحات): 299.

آیت 18:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 18:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:42: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,182 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:42 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play