مواد پر جائیں

سورۃ الکہف 18:45 الكهف

یہ سورۃ الکہف کی 110 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2185، پارہ 15۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 298 پر ہے۔

وَٱضۡرِبۡ لَهُم مَّثَلَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا كَمَآءٍ أَنزَلۡنَٰهُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ فَٱخۡتَلَطَ بِهِۦ نَبَاتُ ٱلۡأَرۡضِ فَأَصۡبَحَ هَشِيمٗا تَذۡرُوهُ ٱلرِّيَٰحُۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ مُّقۡتَدِرًا

ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال (بھی) بیان کرو جیسے پانی جسے ہم آسمان سے اتارتے ہیں اس سے زمین کا سبزه ملا جلا (نکلا) ہے، پھر آخر کار وه چورا چورا ہوجاتا ہے جسے ہوائیں اڑائے لئے پھرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں دنیا کی بے ثباتی اور ناپائداری کو کھیتی کی مثال کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ کھیتی میں لگے پودوں اور درختوں پر جب آسمان سے بارش برستی ہے تو پانی سے ملکر کھیتی لہلہا اٹھتی ہے، پودے اور درخت حیات نو سے شاداب ہو جاتے ہیں۔ لیکن پھر ایک وقت آتا ہے کہ کھیتی سوکھ جاتی ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یا فصل پک جانے کے سبب تو پھر ہوائیں اس کو اڑائے پھرتی ہیں۔ ہوا کا ایک جھونکا کبھی اسے دائیں اور کبھی بائیں جانب جھکا دیتا ہے۔ دنیا کی زندگی بھی ہوا کے ایک جھونکے یا اس پانی کے بلبلے یا کھیتی ہی کی طرح ہے، جو اپنی چند روزہ بہار دکھا کر فنا کے گھاٹ اتر جاتی ہے۔ اور یہ سارے تصرفات اس ہستی کے ہاتھ میں ہیں جو ایک ہے اور ہرچیز پر قادر ہے۔ اللہ تعالٰی نے دنیا کی مثال قرآن مجید میں متعدد جگہ بیان فرمائی ہے۔ (مثلًا :یونس:25، الزمر:21، حدید: 50، وغیرہا من الآیات)

18:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الکہف
0/110
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الکہف 18:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 18:45

Al-Mukhtasar

45- اور اے رسول! دنیا کے دھوکے فریب میں مبتلا لوگوں کے لیے اس کی مثال بیان کریں: اس کے زوال پانے اور جلد ختم ہو جانے کی مثال بارش کے اس پانی کی طرح ہے جسے ہم نے آسمان سے نازل کیا تو اس سے زمین میں کئی طرح کی نباتات اگیں، پھر پک کر تیار ہو گئیں، آخر کار وہ چورا چورا ہوگئیں جن کے اجزاء کو ہوائیں دوسرے مقامات پر اڑائے پھرتی ہیں اور زمین پھر پہلے کی طرح ہوگئی اور اللہ تعالیٰ ہرچیز پر ہمیشہ سے پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔ اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔ وہ جسے چاہے زندہ رکھے اور جسے چاہے ختم کردے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
15
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
298
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
298
نسخ مصحف (612 صفحات)
299
آیت 18:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الکہف (الكهف). 114 میں سے سورت نمبر 18 · آیات کی تعداد: 110.

آیت 18:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 15.

آیت 18:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 298 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 298 · نسخ مصحف (612 صفحات): 299.

آیت 18:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 18:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 18:45: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 18:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 18:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,185 ہے۔

سورۃ الکہف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الکہف: آیات کی تعداد 110۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 18 پر ہے۔

سورۃ الکہف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الکہف مکی ہے۔

کیا آیت 18:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 18:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الکہف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 110 آیات اور 1,579 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play